تشریح:
نماز ٹوٹنے کا مفہوم بعض محدثین کے نزدیک یہ ہے کہ نمازی کے خشوع خضوع میں فرق آجاتا ہے اوراس کی برکت جاتی رہتی ہے۔ جبکہ اما م احمد، امام ابن القیم� اور بعض دوسرے ائمہ نے ظاہری مفہوم مراد لیا ہے کہ نماز باطل ہو جاتی ہے۔ اس کی تائید ایک حدیث سے ہوتی ہے جسے شیخ البانی � نے الصحیحۃ میں نقل کیا ہے۔ اس کےالفاظ ہیں [ تعاد الصلاۃ من ممرالحمار والمرأة والکلب الأسود ] (الصحيحه 7؍959، حدیث 3323،) ’’گدھے، عورت اور سیاہ فام گزرنے پرنمازٹائی جائے۔،،