تشریح:
اس روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ پتھر پھینکنے کے فاصلے کے بقدر، جگہ چھوڑ کر، نمازی کے آگے سے گزرنا جائز ہے۔ لیکن یہ روایت صحیح نہیں۔ نمازی کے آگے اگر سترہ نہ ہو، تو کتنے فاصلے سے گزرنا والا گزر سکتا ہے؟ اس کی بابت کسی حدیث سے کوئی واضح صراحت نہیں ملتی۔ تاہم بعض علماء نےاحتیاط کےطور پراس کا اندازہ تین صف بیان کیا ہے۔ اس سے زیادہ اس کے بقدر فاصلے سے گزرنا جائز ہوگا۔ واللہ أعلم.