Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: The Beginning Of The Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
738.
جناب ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام، سیدنا ابوہریرہ ؓ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو کندھوں کے برابر لے جاتے اور جب رکوع کرتے تو اسی طرح کرتے (یعنی رفع یدین کرتے)۔ اور جب (رکوع سے) سجدے کے لیے سر اٹھاتے تو اسی طرح کرتے (یعنی رفع یدین کرتے) اور جب دو رکعتوں کے بعد (تیسری کے لیے) اٹھتے تو اسی طرح کرتے (یعنی رفع یدین کرتے)۔
تشریح:
احادیث 735-738، سب سندا ضعیف ہیں۔ تاہم اس حدیث میں تیسری رکعت کے لیے بھی اٹھتے ہوئے رفع الیدین کا ثبوت ہے، جو صحیح ہے، علاوہ ازیں یہ دیگر صحیح احادیث سے بھی ثابت ہے۔

حدیث حاشیہ:
احادیث 735-738، سب سندا ضعیف ہیں۔ تاہم اس حدیث میں تیسری رکعت کے لیے بھی اٹھتے ہوئے رفع الیدین کا ثبوت ہے، جو صحیح ہے، علاوہ ازیں یہ دیگر صحیح احادیث سے بھی ثابت ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز کے لیے تکبیر تحریمہ کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ اپنے دونوں کندھوں کے بالمقابل کرتے، اور جب رکوع کرتے تو بھی اسی طرح کرتے، اور جب رکوع سے سجدے میں جانے کے لیے سر اٹھاتے تو بھی اسی طرح کرتے، اور جب دو رکعت پڑھ کر (تیسری رکعت کے لیے) کھڑے ہوتے تو بھی اسی طرح کرتے۔
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Narrated AbuHurayrah:When the Messenger of Allah (ﷺ) uttered the takbir (Allah is most great) for prayer (in the beginning), he raised his hands opposite to his shoulders; and when he bowed, he did like that; and when he raised his head to prostrate, he did like that; and when he got up at the end of two rak'ahs, he did like that.