باب: رکوع و سجود کے احکام اور ہاتھوں کا گھٹنوں پر رکھنا
)
Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: Placing The Hands On The Knees (During Ruku'))
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
868.
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ جب تم میں سے کوئی رکوع کرے، تو اپنے بازؤوں کو اپنی رانوں پر بچھا لیا کرے اور اپنی ہتھیلیوں کو ایک دوسری میں دے لیا کرے، گویا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کی انگلیاں ایک دوسری کے اندر ہیں۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
عبداللہ بن مسعود ؓ کہتے ہیں جب تم میں سے کوئی رکوع کرے تو اپنے دونوں بازؤوں کو اپنی رانوں پر بچھا لے، اور اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تطبیق کرے۱؎، گویا میں اس وقت رسول اللہ ﷺ کی انگلیوں کے اختلاف کو دیکھ رہا ہوں۔
حدیث حاشیہ:
۱؎ : ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر انہیں دونوں رانوں کے بیچ میں رکھنے کو تطبیق کہتے ہیں ، یہ حکم ابتداء اسلام میں تھا پھر منسوخ ہو گیا، ممکن ہے عبداللہ+بن+مسعود رضی اللہ عنہ کو اس کے منسوخ ہونے کا علم نہ ہوا ہو۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
‘Abd Allah (RA) (b. Mas’ud) said: When any of you bows, he should spread his arms on his thighs and clap both his palms (Placing them between the knees), as if I am seeing the variation of the fingers of the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وسلم).