Abu-Daud:
The Chapter Related To The Beginning Of The Prayer
(Chapter: Looking (Up) In The Prayer)
مترجم: ١. فضيلة الشيخ أبو عمار عمر فاروق السعيدي (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
915.
جناب ہشام نے اپنے والد سے انہوں نے سیدہ عائشہ ؓ سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے ابوجہم کی (چادروں میں سے) کردی چادر لے لی۔ آپ ﷺ سے کہا گیا کہ اونی (منقش) چادر اس کردی سے عمدہ تھی۔
تشریح:
1۔ ابو جہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے تھے۔ ان کا نام عبید یا عامر بن حذیفہ قرشی عدوی آیا ہے۔ ان کی طرف منقش چادر اس لئے بھیجی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ چادر ہدیہ کی تھی۔ (عون المعبود) 2۔ لباس مصلیٰ فرش یا سامنے کی دیوار وغیرہ۔ اگرایسی ہو کہ اس کے نقوش سے نماز کے دوران میں الجھن ہوتی ہو تو اس سے بچنا چاہیے۔ 3۔ نماز کے دوران میں آنکھیں بند کرلینا کسی طرح صحیح نہیں۔ نظر حتی الامکان سجدے کی جگہ پر رہنی چاہیے۔ مگر تشہد میں بیٹھتے ہوئے انگشت شہادت پرہو تو مستحب ہے۔ (سنن نسائی۔ حدیث۔ 1161) تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (نیل الأوطار، باب نظر المصلي إلیٰ موضع سحودہ۔۔۔ ص: 211/2)
الحکم التفصیلی:
قلت: إسناده حسن إسناده: حدثني عبيد الله بن معاذ: ثنا أبي: ثنا عبد الرحمن- يعني: ابنأبي الزناد- قال: سمعت هشاماً يحدث عن أبيه عن عائشة.
قلت: وهذا إسناد حسن، رجاله ثقات رجال الشيخين؛ غير عبد الرحمن بن أبي الزناد، وهو صدوق تغيَر حفظه لما قدم بغداد؛ وكان فقيهاً، كما في التقريب ، وقد حقق القول في ترجمته في التنكيل (2/33- 34) .والحديث تقدم الكلام عليه في الذي قبله، وليس فيه هذه الزيادة: وأخذكردياً... والله أعلم.
جناب ہشام نے اپنے والد سے انہوں نے سیدہ عائشہ ؓ سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے ابوجہم کی (چادروں میں سے) کردی چادر لے لی۔ آپ ﷺ سے کہا گیا کہ اونی (منقش) چادر اس کردی سے عمدہ تھی۔
حدیث حاشیہ:
1۔ ابو جہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے تھے۔ ان کا نام عبید یا عامر بن حذیفہ قرشی عدوی آیا ہے۔ ان کی طرف منقش چادر اس لئے بھیجی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ چادر ہدیہ کی تھی۔ (عون المعبود) 2۔ لباس مصلیٰ فرش یا سامنے کی دیوار وغیرہ۔ اگرایسی ہو کہ اس کے نقوش سے نماز کے دوران میں الجھن ہوتی ہو تو اس سے بچنا چاہیے۔ 3۔ نماز کے دوران میں آنکھیں بند کرلینا کسی طرح صحیح نہیں۔ نظر حتی الامکان سجدے کی جگہ پر رہنی چاہیے۔ مگر تشہد میں بیٹھتے ہوئے انگشت شہادت پرہو تو مستحب ہے۔ (سنن نسائی۔ حدیث۔ 1161) تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (نیل الأوطار، باب نظر المصلي إلیٰ موضع سحودہ۔۔۔ ص: 211/2)
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
اس سند سے بھی ام المؤمنین عائشہ ؓ سے یہی حدیث مروی ہے اس میں ہے: ”آپ ﷺ نے ابوجہم کی کر دی چادر لے لی، تو آپ سے کہا گیا: اللہ کے رسول! وہ (باریک نقش و نگار والی) چادر اس (کر دی چادر) سے اچھی تھی۔“
حدیث حاشیہ:
0
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
The above-mentioned tradition has also been narrated by ‘Aishah (RA) through a different chain of transmitters. This version adds:He (the Prophet) took a kind of sheet of cloth known as kurdi which belongs to Abu Jahm. The people told him; Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, the (former) sheet of cloth was better than this kind of kurdi sheet.