تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) جب تجارت میں نقصان ہو جائے یا کسی بھی وجہ سے مقروض کے پاس قرض اتارنے کی سکت باقی نہ رہے تو معاشرے کو اس کی مدد کرنی چاہئے۔ بیت المال سے بھی ایسے قرض چکانے کا اہتمام ہونا چاہئے۔
(2) اگر ایسا انتظام نہ ہو سکے یا لوگوں کی مدد کے باوجود قرض چکایا نہ جا سکے تو جتنا مقروض کے پاس موجود ہے، وہی قرض خواہوں کو ان کے قرض کے تناسب سے دے دیا جائے گا۔ اس کے بعد ان کی طرف سے مقروض پر کوئی دعویٰ باقی نہیں رہے گا، اسے تفلیس یا افلاس کہا جاتا ہے۔