تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) غلاموں کی بیع پر ہر جاندار کی بیع کو قیاس کیا جائے گا۔
(2) آپﷺ نے جب ایک بار ہدرت کی بیعت کر لی تو اگرچہ یہ بیعت کے لیے آنے والے کی حیثیت کے بارے میں لا علمی کی بنا پر ہوئی تھی لیکن آپﷺ نے اس کی مکمل پاسداری فرمائی۔
(3) قاضی عیاض کا خیال ہے کہ غالباً اس غلام کا مالک مسلمان تھا۔ اگر کافر ہوتا تو غلام کی واپسی یا اس کو خریدنا ضروری نہ تھا کیونکہ طائف کے محاصرے کے موقع پر اہل طائف کے جو غلام نکل آئے تھے۔ آپﷺ نے انھیں ان کے پہلے مالکوں کو واپس کیا، نہ ان کو خریدا۔ بیعت کے بعد وہ مسلمان اور آزاد کردہ قرار پائے۔ حقیقت یہ ہے کہ جب اہل طائف کفر اور جنگ پر ڈٹ گئے تو آپﷺ نے باقاعدہ یہ اعلان کرایا کہ جو غلام آ کر اسلام قبول کر لیں گے، وہ آزاد کر دیے جائیں گے۔ جنگ کرنے والے کافروں کے بارے میں یہی اصول ہے۔ اہل ذمہ کے بارے میں نہیں۔