تشریح:
فائدہ:
اگر راستے کی چوڑائی متعین نہ ہو اور اس کے ارد گرد کی زمین کے مالکوں کے درمیان جھگڑا ہو کہ کتنا راستہ چھوڑا جائے تو کم از کم سات ہاتھ چوڑا راستہ چھوڑنا ضروری ہے۔ یہ مقدارعام گزرگاہ کے لیے کافی ہے۔ آج کل بڑی سواریوں کا دور ہے۔ اب اکثر مقامات پر اس سے کھلے راستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب حکومت لوگوں کی رضا مندی سے راستوں کی جو چوڑائی مقرر کرے اس کی پابندی کرنا ضروری ہے۔