تشریح:
فوائدومسائل:
(1) حضرت نعمان رضی اللہ تعالی عنہ کے والد حضرت بشیر بن سعد انصاری خزرجی رضی اللہ تعالی عنہ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ جنگ بدر میں شریک ہوئے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانہ خلافت میں خالد بن ولید رضی اللہ تعالی عنہ کی کمان میں عین التمر کی لڑائی میں شہادت پائی۔
(2) رسول اللہ ﷺ نے حضرت بشیر رضی اللہ تعالی عنہ کو غلام واپس لینے کا حکم دیا تاکہ اس حوالے سے جو غلط کام کیا تھا، اس کا ازالہ ہو جائے۔