تشریح:
فوائدومسائل:
1۔ حفیاء زیریں طرف سے مدینہ منورہ سے چھ یا سات میل کے فاصلے پر ایک مقام کا نام ہے۔
2۔ گھوڑوں کی تضمیر (دبلا کر کے سَبک اندام بنانے) کا طریقہ یہ تھا کہ پہلے ان کو خوب کھلایا جاتا، پھر تدریج خوراک گھٹائی جاتی، اندر باندھا جاتا، ان کے جسم پر کپڑے وغیرہ ڈالے جاتے اور اس طرح پسینے کے ذریعے سے ان کی چربی بگھلا کر انھیں جفاکش اور تیر رفتار بنایا جاتا تھا۔