قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ (بَابُ عُقُوبَةِ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ إِذَا لَمْ يَتُبْ مِنْهَا بِمَنْعِهِ إِيَّاهَا فِي الْآخِرَةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2003.05. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ قَعْنَبٍ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الدُّنْيَا فَلَمْ يَتُبْ مِنْهَا حُرِمَهَا فِي الْآخِرَةِ فَلَمْ يُسْقَهَا قِيلَ لِمَالِكٍ رَفَعَهُ قَالَ نَعَمْ

مترجم:

2003.05.

عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا: ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی، (انھوں نے) حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت کی، کہا: ’’جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے توبہ نہیں کی، اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا، وہ اسے نہیں پلائی جائے گی۔‘‘ امام مالک سے پوچھا گیا: کیا انھوں نے (حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما) نے اسے رسول اللہ ﷺ سے بیان کیا؟ انھوں نے کہا: ہاں۔