قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ بِلَالٍؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2458. حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ يَعِيشَ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، - وَاللَّفْظُ لَهُ - حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ التَّيْمِيُّ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبِلَالٍ: عِنْدَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ «يَا بِلَالُ حَدِّثْنِي بِأَرْجَى عَمَلٍ عَمِلْتَهُ، عِنْدَكَ فِي الْإِسْلَامِ مَنْفَعَةً، فَإِنِّي سَمِعْتُ اللَّيْلَةَ خَشْفَ نَعْلَيْكَ بَيْنَ يَدَيَّ فِي الْجَنَّةِ» قَالَ بِلَالٌ: مَا عَمِلْتُ عَمَلًا فِي الْإِسْلَامِ أَرْجَى عِنْدِي مَنْفَعَةً، مِنْ أَنِّي لَا أَتَطَهَّرُ طُهُورًا تَامًّا، فِي سَاعَةٍ مِنْ لَيْلٍ وَلَا نَهَارٍ، إِلَّا صَلَّيْتُ بِذَلِكَ الطُّهُورِ، مَا كَتَبَ اللهُ لِي أَنْ أُصَلِّيَ

مترجم:

2458.

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان سے روایت ہے، کہا رسول اللہ ﷺ نے صبح کی نماز کے وقت حضرت بلال رضی اللہ تعالی عنہ سے فرمایا: ’’بلال! مجھے وہ عمل بتلاؤ جو  تم نے اسلام (کی حالت ) میں کیا ہو، جس کے فائدے کی تمہیں سب سے زیادہ امید ہو، کیونکہ میں نے آج رات جنت میں اپنے آگے تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی ہے۔‘‘ کہا: بلال رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی: میں نے اسلام میں کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس کے فائدے کی مجھے اس سے زیادہ امید ہو کہ میں دن رات کی کسی گھڑی مکمل وضو نہیں کرتا مگر اس وضو کے ساتھ میں اتنی (رکعت) نماز پڑھتا ہوں جتنی اللہ نے میرے لیے لکھی ہوتی ہے۔