تشریح:
فائدہ:
نیند آج تک ایک عجوبہ ہے تمام ترسائنسی تحقیقات کے باوجود انسان ا س کی حقیقت سے آگاہ نہیں ہو سکا۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی دعاؤں میں بار بار اسے موت سے تشبیہ دی ہے۔ اگر اللہ کو منظور ہوا کہ انسان اس کی حقیقت سے آگاہ ہو جائے تو وہ درحقیقت اس بات کی سچائی کی گواہ ہو گی جو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمائی۔ نیند کے دوران کی بے خبری اور اردگرد کے ماحول سے کٹ کر کسی اور ہی دنیا میں پہنچ جانا اس تشبیہ کی خوبصورتی کو واضح کرتا ہے، اس کیفیت کے حوالے سے جودعا رسول اللہ ﷺ نے سکھائی وہ انسان کے دل کوچھولینے والے دعا ہے۔