قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ قَضَاءِ رَمَضَانَ فِي شَعْبَانَ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2739 .   حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ يُونُسَ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، تَقُولُ: «كَانَ يَكُونُ عَلَيَّ الصَّوْمُ مِنْ رَمَضَانَ، فَمَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أَقْضِيَهُ إِلَّا فِي شَعْبَانَ، الشُّغْلُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: جس نے کسی عذر ‘مرض‘سفر اور حیض وغیرہ کی بنا پرروزہ چھوڑ ا ہو اس کے لیے رمضان (کے روزوں)کی قضا اگلے رمضان کی آمد (سے پہلے )تک مؤخر کرنے کا جواز

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2739.   زہیر نے کہا: ہمیں یحییٰ بن سعید نے ابو سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت بیان کی، کہا: میں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سنا: فرما رہی تھیں: میرے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہوتی تو میں ان کی شعبان کے سوا کسی ماہ میں (یہ) قضا روزے نہ رکھ سکتی (اور اس کا سبب) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنا پر یا آپ ﷺ کے ساتھ مصروفیت ہوتی۔