قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصَّلَاةِ (بَابُ وُجُوبِ قِرَاءَةِ الْفَاتِحَةِ فِي كُلِّ رَكْعَةٍ، وَإِنَّهُ إِذَا لَمْ يُحْسِنِ الْفَاتِحَةَ، وَلَا أَمْكَنَهُ تَعَلُّمُهَا قَرَأَ مَا تَيَسَّرَ لَهُ مِنْ غَيْرِهَا)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

397. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَدَخَلَ رَجُلٌ فَصَلَّى، ثُمَّ جَاءَ فَسَلَّمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ السَّلَامَ قَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» فَرَجَعَ الرَّجُلُ فَصَلَّى كَمَا كَانَ صَلَّى، ثُمَّ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَعَلَيْكَ السَّلَامُ» ثُمَّ قَالَ: «ارْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّكَ لَمْ تُصَلِّ» حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. فَقَالَ الرَّجُلُ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا أُحْسِنُ غَيْرَ هَذَا عَلِّمْنِي، قَالَ: «إِذَا قُمْتَ إِلَى الصَّلَاةِ فَكَبِّرْ، ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَيَسَّرَ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْكَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ رَاكِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَعْدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتَّى تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ افْعَلْ ذَلِكَ فِي صَلَاتِكَ كُلِّهَا»

مترجم:

397.

یحییٰ بن سعید نے عبید اللہ سے روایت کیا ہے کہا مجھے سعید بن ابی سعید نے اپنے والد (کسان بن سعد) سے حدیث سنائی انہوں نے حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ حضور ﷺ مسجد میں تشریف لائے تو ایک آدمی مسجد میں نماز پڑھ رہا تھا آ کر رسول اللہ ﷺ کو سلام عرض کیا، رسول اللہﷺ نے سلام کا جواب دیا اور کہا ’’واپس جا اور نماز پڑھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی‘‘ وہ شخص واپس گیا اور پہلے کی طرح نماز ادا کی حضورﷺ کے پاس آیا اور سلام عرض کیا آپﷺ نے وَعَلَیکُمُ السَّلام کہا اور ’’کہا واپس جا اور نماز پرھ کیونکہ تو نے نماز نہیں پڑھی‘‘ حتی ٰ کے تین دفعہ ایسا ہی حضور ﷺ نے کہا تو اس شخص نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپﷺ کو حق کے ساتھ بھیجھا ہے! میں اس سے بہتر نہیں پڑھ سکتا آپﷺ مجھے سکھلا دیں تو آپ ﷺ نے فرمایا ’’جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اللہ اکبر کہو اور پھر جتنا تم کو قرآن یاد ہے وہ پڑھو پھر رکوع کرو حتیٰ کہ رکوع کرنے میں تمہیں اطمینان ہو جائے پھر سر اٹھاؤ حتیٰ کہ اطمینان سے بیٹھ جاؤ پھر پوری نماز میں اسی طرح کرو۔‘‘