قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْمَسَاجِدِ وَمَوَاضِعِ الصَّلَاةَ (بَابُ مَا يُسْتَعَاذُ مِنْهُ فِي الصَّلَاةِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

591. حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ أَبِي عَمَّارٍ، اسْمُهُ شَدَّادُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذَا انْصَرَفَ مِنْ صَلَاتِهِ اسْتَغْفَرَ ثَلَاثًا وَقَالَ: « » قَالَ الْوَلِيدُ: فَقُلْتُ لِلْأَوْزَاعِيِّ: " كَيْفَ الْاسْتِغْفَارُ؟ قَالَ: تَقُولُ: أَسْتَغْفِرُ اللهَ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ

صحیح مسلم:

کتاب: مسجدیں اور نماز کی جگہیں

تمہید کتاب (باب: نماز میں کن چیزوں سے پناہ مانگی جاتی ہے)

مترجم: ١. پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

591.

ولید نے اوزاعی سے، انہوں نے ابو عمار، ان کا نام شداد بن عبداللہ ہے۔ سے، انھوں نے ابو اسماء سے اور انھوں نے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنی نماز سے فارغ ہوتے تو تین دفعہ اِسْتِغْفَار کرتےاور اس کے بعد کہتے: (اللهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ) ’’اے اللہ! تو ہی سلام ہے اور سلامتی تیری ہی طرف سے ہے، تو صاحب رفعت و برکت ہے، اے جلال والے اور عزت بخشنے والے!‘‘ ولید نے کہا: میں نے اوزاعی سے پوچھا: اِسْتِغْفَار  کیسے کیا جائے؟ انھوں نے کہا (اَسْتَغْفِرُ اللہَ، اَسْتَغْفِرُاللہَ) کہے۔