تشریح:
فوائد و مسائل:
يہ نابینا صحابی حضرت ابن ام مکتوم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔ دیگر روایات میں ہے کہ انہوں نے نابینا ہونے کے علاوہ یہ عذر بھی بیان کیے: گھر دور ہے۔ معمر ہوں۔ راستہ غیر محفوظ ہے وغیرہ۔ ان تمام عذرزں کے باوجود نبی کریمﷺ نے انہیں گھر میں نماز پڑھنے کی اجازت نہ دی۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جو اذان سنے اس کا مسجد آنا لازمی ہے۔ بعض علماء نے حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی حدیث کی وجہ سے صاحبِ عذر کو رخصت دی ہے۔