تشریح:
فوائدومسائل
حبیب بن ابی ثابت کی روایت میں بہت سی باتیں دوسری روایات سے مختلف ہیں، خصوصاً کل رکعتوں کی تعداد کم بنتی ہے۔ ان سےسات مختلف صورتوں میں مختلف تفصیلات مروی ہیں۔ بعض شارحین نے کہا کہ بعض اوقات بیان میں اختصار کی بنا پر ایسی صورتِ حال پیش آتی ہے۔ بہر حال کچھ تفصیلات میں اختصار یا وہم، کوئی ایک بات موجود ہے۔ بعض محدثین نے اسی بنا پر ان کے بارے میں کلام بھی کیا ہے۔ لیکن ان کی روایت سے ان احادیث کی تائید اور وضاحت ہوتی ہے جن میں ایک دفعہ وضو کرکے سو جانے یا دوگانہ پڑھ کر سو جانے کا ذکر آیا ہے۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد تمام تر تفصیلات کو بیان کرنا ہے۔