قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ، وَأَنَّ لَهُ الْأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ،)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1091 .   حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: {وَكُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَكُمُ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ} [البقرة: 187] قَالَ: " كَانَ الرَّجُلُ يَأْخُذُ خَيْطًا أَبْيَضَ وَخَيْطًا أَسْوَدَ، فَيَأْكُلُ حَتَّى يَسْتَبِينَهُمَا، حَتَّى أَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: {مِنَ الْفَجْرِ} [البقرة: 187] فَبَيَّنَ ذَلِكَ "

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: روزے کاآغاز طلوع فجر سے ہوتا ہے اور فجر طلوع ہونے تک اس (روزہ دار )کے لیے کھانا وغیرہ جائز ہے

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

1091.   فضیل بن سلیمان نے حدیث سنائی، (انہوں نے کہا:) ہمیں ابو حازم حدیث بیان کی، (کہا) ہمیں حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’اور کھاؤ او رپیویہاں تک کہ تمہیں سفید دھاگا سیاہ دھاگے سے ممتاز نظر آئے‘‘ تو کوئی آدمی ایک سفید دھاگا اور ایک سیاہ دھاگا لے لیتا اور ان دونوں کے نظر آنے تک کھاتا رہتا یہاں تک کہ اللہ تعالی نے ﴿مِنَ الْفَجْرِ‌﴾ کے الفاظ نازل فرما کر اس کو واضح کر دیا۔