قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ، وَأَنَّ لَهُ الْأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ،)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1093. حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ سُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدًا مِنْكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ - أَوْ قَالَ نِدَاءُ بِلَالٍ - مِنْ سُحُورِهِ، فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ - أَوْ قَالَ يُنَادِي - بِلَيْلٍ، لِيَرْجِعَ قَائِمَكُمْ وَيُوقِظَ نَائِمَكُمْ» وَقَالَ: «لَيْسَ أَنْ يَقُولَ هَكَذَا وَهَكَذَا - وَصَوَّبَ يَدَهُ وَرَفَعَهَا - حَتَّى يَقُولَ هَكَذَا» - وَفَرَّجَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ -

مترجم:

1093.

اسماعیل بن ابراہیم نے سلیمان تیمی سے، انہوں نے ابو عثمان سے، انہوں نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کسی بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اذان یا بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نداء (پکار، اذان، سحری (کھانے) سے نہ ر وکے، بے شک وہ اذان دیتا ہے  ۔۔یا فرمایا۔۔ ندا دیتا ہے۔ تاکہ تمہارے قیام کرنے والے کو لوٹا دے (تاکہ وہ اٹھ کر سحری وغیرہ کرے)‘‘ اور فرمایا: ’’وہ (فجر) نہیں کہ اس طرح، اس طرح (اپنا) اظہار کرے۔ آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ نیچے کیا اور اس کو اوپر اٹھایا۔۔ یہاں تک کہ اس طرح اس طرح (اپنا) اظہار کرے‘‘ آپﷺ نے اپنی دونوں انگلیوں کھول دیا۔