قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ أَنَّ الدُّخُولَ فِي الصَّوْمِ يَحْصُلُ بِطُلُوعِ الْفَجْرِ، وَأَنَّ لَهُ الْأَكْلَ وَغَيْرَهُ حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ،)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1094 .   حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَوَادَةَ الْقُشَيْرِيِّ، حَدَّثَنِي وَالِدِي، أَنَّهُ سَمِعَ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَغُرَّنَّ أَحَدَكُمْ نِدَاءُ بِلَالٍ مِنَ السَّحُورِ، وَلَا هَذَا الْبَيَاضُ حَتَّى يَسْتَطِيرَ»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: روزے کاآغاز طلوع فجر سے ہوتا ہے اور فجر طلوع ہونے تک اس (روزہ دار )کے لیے کھانا وغیرہ جائز ہے

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

1094.   ہمیں عبدالوارث نے عبداللہ بن سوادہ قشیری سے حدیث سنائی، (کہا:) مجھے میرے والد نے حدیث سنائی کہ انھوں نے حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا، وہ کہہ رہے تھے: میں نے محمد ﷺ سے سنا، آپﷺ فرما رہے ہیں۔ ’’بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اذان تم میں سے کسی کو سحری (کے حوالے) سے دھوکے میں نہ ڈال دے (کہ وہ سحری ترک کر دے) او نہ ہی (اوپر سے نیچے لمبی) سفیدی، یہاں تک کہ وہ (چوڑائی) میں پھیلے۔‘‘