قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الصِّيَامِ (بَابُ بَيَانِ وَقْتِ انْقِضَاءِ الصَّوْمِ وَخُرُوجِ النَّهَارِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1100 .   حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو كُرَيْبٍ، وَابْنُ نُمَيْرٍ، وَاتَّفَقُوا فِي اللَّفْظِ قَالَ يَحْيَى: أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَقَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: حَدَّثَنَا أَبِي، وقَالَ أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، جَمِيعًا عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أَقْبَلَ اللَّيْلُ وَأَدْبَرَ النَّهَارُ، وَغَابَتِ الشَّمْسُ فَقَدْ أَفْطَرَ الصَّائِمُ» لَمْ يَذْكُرْ ابْنُ نُمَيْرٍ: «فَقَدْ»

صحیح مسلم:

کتاب: روزے کے احکام و مسائل

 

تمہید کتاب  (

باب: روزہ ختم ہو جانے اور دن کے رخصت ہونے کا وقت

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

1100.   ہمیں یحییٰ بن یحییٰ، ابو کریب اور ابن نمیر نے حدیث بیان کی، اور وہ سب روایت کے الفاظ میں متفق ہیں (البتہ سند میں) یحییٰ نے کہا: ابو معاویہ نے خبر دی، اور ابن نمیر نے کہا: ہمیں میرے والد نے روایت سنائی، اور ابو کریب نے کہا، ہمیں ابو اسامہ نے حدیث بیان کی۔ سب نے ہشام بن عروہ سے، انھوں نے عاصم بن عمر سے اور انھوں نے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جب رات آ جائے (اس کا آغاز ہو جائے) دن پیٹھ پھیرے اور سورج غروب ہو جائے تو حقیقتاً روزہ دار ہے افطار کرلیا۔‘‘(اس کا روزہ ختم  ہو گیا) ابن نمیر نے فَقَد(حقیقتاً) کا لفظ بیان نہیں کیا۔