قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ التَّلْبِيَةِ وَصِفَتِهَا وَوَقْتِهَا)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

1185 .   وحَدَّثَنِي عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْيَمَامِيُّ، حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ يَعْنِي ابْنَ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ الْمُشْرِكُونَ يَقُولُونَ: لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ، قَالَ: فَيَقُولُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَيْلَكُمْ، قَدْ قَدْ» فَيَقُولُونَ: إِلَّا شَرِيكًا هُوَ لَكَ، تَمْلِكُهُ وَمَا مَلَكَ، يَقُولُونَ هَذَا وَهُمْ يَطُوفُونَ بِالْبَيْتِ

صحیح مسلم:

کتاب: حج کے احکام ومسائل 

  (

باب: تلبیہ ‘اس کا طریقہ اور وقت

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

1185.   حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، کہا: مشرکین کہا کرتے تھے ہم حاضر ہیں۔ تیرا کوئی شریک نہیں۔ کہا: رسول اللہ ﷺ فرماتے: ’’تمھاری بر بادی! بس کرو، بس کرو (یہیں پر رک جا ؤ)‘‘ مگر وہ آگے کہتے: مگر ایک ہے شریک، جو تمھارا ہے تم اس کے مالک ہو، وہ مالک نہیں وہ لوگ بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے یہی کہتے تھے۔