قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْحَجِّ (بَابُ صِحَّةِ حَجِّ الصَّبِيِّ وَأَجْرِ مَنْ حَجَّ بِهِ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

1336. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ، مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فَقَالَ: «مَنِ الْقَوْمُ؟» قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فَقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: «رَسُولُ اللهِ»، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فَقَالَتْ: أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ»

مترجم:

1336.

ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابرا ہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انھوں نے ابن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے مو لیٰ کریب سے انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روحاء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملا قات ایک قافلے سے ہو ئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پو چھا: کون لو گ ہیں؟ انھوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انھوں نے پو چھا: آپ کو ن ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اسی دورا ن میں ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا، کیا اس کا حج ہو گا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ ہا ں اور تمھا رے لیے اجر ہوگا۔‘‘