کتاب: جہاد اور اس کے دوران میں رسول اللہﷺ کے اختیار کردہ طریقے
(
باب: نبی اکرمﷺ کے غزوات کی تعداد
)
Muslim:
The Book of Jihad and Expeditions
(Chapter: The number of campaigns of the Prophet (saws))
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1813.
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ انیس غزوات میں شرکت کی۔ حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا: میں بدر اور احد میں شریک نہیں ہوا، مجھے میرے والد نے روک دیا تھا، جب (میرے والد) عبداللہ ؓ اُحد کے دن شہید ہو گئے تو (اس کے بعد) میں کسی بھی غزوے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ شرکت کرنے سے پیچھے نہیں رہا۔

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ انیس (19) غزوات میں شرکت کی، جابر رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، میں غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک نہیں ہوا کیونکہ میرے باپ عبداللہ، اُحد کے دن شہید ہو گئے، تو میں کسی غزوہ میں کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیچھے نہ رہا۔
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے، حضرت جابر رضی اللہ عنہ کے نزدیک پہلا غزوہ، غزوہ بدر تھا، اس لیے ان کے بقول غزوات کی تعداد اکیس (21) ہوئی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
It has been reported on the authority of Abu Zubair who heard Jabir bin'Abdullah (RA) say: I fought in the company of the Messenger of Allah (ﷺ) nineteen battles. Jabir said: I did not participate in the Battle of Badr and the Battle of Uhud. My father prevented me (from participating in these battles as my age was tender). After 'Abdullah (my father) was killed on the Day of Ubud, I never lagged behind the Messenger of Allah (ﷺ) and joined every battle (he fought).