کتاب: شکار کرنے،ذبح کیےجانے والے اور ان جانوروں کا بیان جن کا گوشت کھایا جاسکتا ہے
(
باب: سانڈے کے گو شت کا جواز
)
Muslim:
The Book of Hunting, Slaughter, and what may be Eaten
(Chapter: The permissibility of eating the Dabb (mastigure))
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
1949.
ابو زبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سانڈا لایا گیا۔ آپﷺ نے اسے کھانے سے انکار کیا اور فرمایا: ’’میں نہیں جانتا کہ شاید یہ (سانڈا بھی) ان قوموں میں سے ہو جن میں مسخ ہوا تھا۔‘‘
تشریح:
فائدہ:
آگے حدیث: 5044 میں ہے نیز ابن حبان اور طحاوی میں عبدالرحمان بن حسنہ سے مرفوعاً یہ روایت نقل کی گئی ہے: ’’بنی اسرائیل کی ایک قوم کومسخ کر کے زمین میں رینگنے والے جانوروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، مجھے اندیشہ ہے کہ یہ انھی میںٰ سے نہ ہو (جن میں ان کو تبدیل کیا گیا تھا۔)‘‘ (صحیح ابن حبان 12/ 73 و شرح مشكل الآثار للطحاوي: 8/ 328) اگرچہ مسخ شدہ مخلوق تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہتی اور اس کی آگے نسل نہیں چلتی، لیکن مسخ کے ذریعے سے بطور سزا جس مخلوق میں انسانوں کو بدلا گیا اس سے بھی نفرت فطری بات ہے۔
جہاں کھیتی باڑی کثرت سےنہ ہو،وہاں لوگوں کی غذائی ضروریات کاایک حصہ شکارسےپوراہوتاہے۔ یہ زیادہ ترصحرائی،برفانی اورساحلی علاقوں میں ہوتاہے۔ حضرت ابراہیمنےاللہ کےحکم پرحضرت اسماعیلاوران کی والدہ کواس کےگھرکےپاس بےآب وگیاہ علاقےمیں لابسایاتوبڑےہوکرحضرت اسماعیلکی گزراوقات تیرکمان سےشکارکیےہوئےجانوروں کےگوشت پرہوتی تھی جوزمزم کےپانی کےساتھ مل کرمکمل اورقوت بخش غذابن جاتی تھی۔
عربوں کےہاں شکارکےمتعددطریقے رائج تھے،زیادہ ترکمان سےشکارہوتاتھااوربعض لوگ سدھائےہوئےکتوں کےذریعےسےبھی شکارکرتےتھے۔سمندرکےکناروں پربسنےوالےمچھلی کےشکارکےعادی تھے۔
رسول اللہﷺنےشکارکےحوالےسےجوبےمثال احکام دیےان میں زیادہ زورپاکیزگی جانوروں پرشفقت اورعدل پرہے۔ سدھایاہواشکاری کتابسم اللہ پڑھ کوچھوڑاجائےتواس کاماراہواحلال جانورحلا ل ہے، شرط یہ ہےکہ اس نےاس جانورکوصرف آپ کےلیے شکارکیاہو۔ اگرشکارکیےہوئےجانورسےتھوڑسابھی اس نےخودکھالیاہےتووہ انسان کےلیے حلال نہیں کیونکہ یہ اس نےاپنےلیےشکارکیاہے۔ وہ خالصتاانسان کاذریعہ شکارنہ تھا۔اگرسدھائےہوئےکتےکےساتھ کوئی اورکتابھی شکارکرنےمیں شامل ہوگیاہےاورپتہ نہیں چلتاکہ صرف اورصرف سدھائےکتےنےشکارکیاہےتواآپ نہیں کھاسکتے،اگرکسی طرح کےکتےکاشکارزندہ مل گیاہےاوراسےذبح کرلیاگیاہےتوحلال ہے۔
اگربسم اللہ پڑھ کرتیرچلایاہےاوراس کےتیزحصےسےزخمی کرکےشکارکوماردیاہےتوحلا ل ہے۔ اگرتیزحصےکے بجائےکوئی اورحصہ شکارکولگاہےاوروہ زندہ آپ کےہاتھ میں نہیں لگاکہ آپ خوداسےذبح کرلیتےتوپھروہ حرام ہےکیونکہ وہ چوٹ سےمراہے۔ اگرتیرلگنےکےبعدوہ پانی میں جاگراہےیاسدھائےہوئےکتےنےاس کاشکارکیاہے اوروہ آپ کوپانی میں پڑاہواملاہےتواس کابات کاامکان موجودہےکہ وہ زخمی حالت میں گراہواورغرق ہوکرمراہو۔ ایساشکاربھی حلال نہیں ۔ اگرتیرکانوکیلاحصہ لگنےکےبعدشکارآپ کولمبےوقفےکےبعدملاہےتوجب ملےاسےکھایاجاسکتاہےبشرطیکہ اس میں تعفن پیدانہ ہواہو۔
اب اہم ترین مسئلہ یہ ہے کہ شکارکن جانوروں اورکن پرندوں کاکیاجاسکتاہے؟اس سلسلےمیں رسول اللہﷺنےخیبرکےموقع پربنیادی اصول بتایااوراس کااعلان بھی کروایا۔ اصول یہ ہےکہ کچلیوں والےگوشت خورجانوراورپنجوں سےشکارکرنےوالے(گوشت خور)پرندےحرام ہیں۔ اس حکم کےاعلان کےباوجودحجازکےلوگ عام طورپراس حدیث سےبےخبررہے۔ اتفاق یہ ہواکہ جن صحابہ نےیہ حکم سنااورآگے بیان کیا،جہاد کی ضرورتوں کی بناپروہ شام چلےگئے۔ امام زہری کہتےہیں کہ شام جانےسےپہلےہمیں اس حدیث کابالکل پتہ نہ تھا۔(حدیث:4998)اس سےیہ حقیقت بھی واضح ہوجاتی ہےکہ بعض علاقوں میں جاہلی دورسےشکارکیےجانےوالوں جانوروں میں سےضبع(لگڑبھگڑ)کیوں حلال سمجھاجاتارہاحالانکہ اس کی کچلیاں ہیں، اس لیے وہ درندہ ہےاورمردارخورہے۔ آبی جانورجوصرف پانی میں زندہ رہ سکتےہیں اورجن کی شبیہ خشکی پرحرام نہیں، وہ سب حلال ہیں۔ ان کوذبح کرنےکی بھی ضرورت نہیں۔ سمندرسےنکال لیےجائیں تووہ مرجاتےہیں، یامردہ حالت میں ملیں توحلال ہیں، چاہےبہت بڑےسائزکےہوں۔ ان میں وہیل مچھلی کی تمام اقسام بشمول عنبر،سب حلال ہیں۔ اس اصول کےتحت شارک بھی حلال ہے۔
گوشت عام ذبیحےکاہو،شکارکاہویاپانی کےجانورکااس کوسنبھالنےکےمتعددطریقےدنیامیں رائج رہے۔ ایک موثراورقدیم طریقہ پہلےگوشت کوآگ پرپانی کےساتھ یااس کےبغیرپکانااوراسی طرح اس کاپانی خشک کرلینااورپھودھوپ میں سکھالینابھی تھا۔ مچھلی بھی کئی طرح سےخشک کی جاتی تھی بلکہ اب بھی کی جاتی ہے۔ اس طرح محفوظ کیاہواگوشت جب تک درست رہےکھاناجائزہے۔
امام مسلم نےپالتوگدھوں کی حرمت کےبارےمیں متعدداحادیث بیان کی ہیں۔ گھوڑےکےگوشت کی حلت پرروایت لائےہیں۔ وسط ایشیاکےعلاقوں میں گھوڑاعام ترین جانورہےجس کادودھ اورگوشت استعمال ہوتاہے۔ جن لوگوں نےاس کومکروہ کہاہےان کی مرادیہ ہےکہ جوعادی نہ ہوں وہ اس کےگوشت اوردودھ سےکراہت کرتےہیں۔ اس طرح کےبعض اورجانوربھی ہیں۔ ان کی ایک مثال’’ضب‘‘ہےیہ بالشت ڈیڑھ کاایک گھاس کھانےوالاجانورہے۔ بعض لوگوں نے’’ضب‘‘کاترجمہ’’گوہ‘‘کیاہےجوبالکل غلط ہے۔گوہ کوعربی میں ’’ورل‘‘کہتےہیں۔ یہ ضب یاسانڈاسب صحرائی علاقوں میں کھایاجاتاتھا۔ رسول اللہﷺکےسامنےبھناہوا ضب پیش کیاگیاتوآپ نےیہ فرماتےہوئےاسےکھانےسےانکارکردیاکہ یہ جانورآپ کےعلاقےمیں نہیں ہوتا،اس لیے آپ اس سےکراہت محسوس کرتےہیں۔ لیکن آپ نےفرمایا’’میں اسےحرام نہیں کرتا‘‘آپ ہی کےدسترخوان پربیٹھےحضرت خالدبن ولیدنےاسےاپنےآگےکرکےکھالیا۔ حضرت عمرنےبھی اسی بات پرزوردیاکہ یہ صحرائی چرواہوں کی عام غذاہےاورحلال ہے۔ جواس کوکھانےکےعادی ہیں وہ آرام سےکھائیں۔
ضب کےحوالےسےرسول اللہﷺنےاپنی طبعی ناپسندیدگی کی یہ وجہ بھی بتائی کہ بنی اسرائیل کی ایک امت مسخ ہوکراسی قسم کےجانوروں میں تبدیل ہوگی تھی، اس لیے دل میں یہ خیال آتاہےکہ وہ مسخ ہوکر’’ضب‘‘ہی میں نہ تبدیل ہوئی ہو۔ ایسےہی جانوروں میں’’جراد‘ٹڈی(دل)ہیں۔ صحرائی باشندےاسےکھاتےتھے۔ سفرکےدروان میں صحابہ کرام نےبھی اسےکھایا،یہ حلال ہےلیکن بعض طبائع کواس سےگھن آتی ہے۔ امام مسلمنےخرگوش کی حلت کےحوالےسےبھی حدیث پیش کی ۔ یہ ذی ناب یاکچلیاں رکھنےوالاجانورنہیں، خالص گھاس اورسبزی کھانےوالاجانورہےاورحلال ہے۔ شکارکےطریقوں میں سےایک طریقہ پتھرمارکرشکارکرنابھی تھا۔ رسول اللہﷺنےاسےناپسندفرمایااوراس بات کاحکم دیاکہ شکارکےیادوسرےجانورکوتیزچھری کےساتھ احسن طریقےسےذبح کرناچاہیےتاکہ وہ اذیت میں نہ رہے۔ امام مسلم نےآخرمیں جانوروں پرشفقت کےحوالےسےیہ حدیث بھی بیان کی کہ کسی جانورکوباندھ کربھوکہ پیایامارماسخت گناہ ہے۔
ابو زبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس سانڈا لایا گیا۔ آپﷺ نے اسے کھانے سے انکار کیا اور فرمایا: ’’میں نہیں جانتا کہ شاید یہ (سانڈا بھی) ان قوموں میں سے ہو جن میں مسخ ہوا تھا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فائدہ:
آگے حدیث: 5044 میں ہے نیز ابن حبان اور طحاوی میں عبدالرحمان بن حسنہ سے مرفوعاً یہ روایت نقل کی گئی ہے: ’’بنی اسرائیل کی ایک قوم کومسخ کر کے زمین میں رینگنے والے جانوروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے، مجھے اندیشہ ہے کہ یہ انھی میںٰ سے نہ ہو (جن میں ان کو تبدیل کیا گیا تھا۔)‘‘ (صحیح ابن حبان 12/ 73 و شرح مشكل الآثار للطحاوي: 8/ 328) اگرچہ مسخ شدہ مخلوق تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہتی اور اس کی آگے نسل نہیں چلتی، لیکن مسخ کے ذریعے سے بطور سزا جس مخلوق میں انسانوں کو بدلا گیا اس سے بھی نفرت فطری بات ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ضب لائی گئی، تو آپ نے اس کے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا: ’’میں نہیں جانتا، شاید یہ ان نسلوں سے ہو، جنہیں مسخ کر دیا گیا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
اس حدیث کے مضمون سے یہ ثابت ہوتا ہے، آپ نے یہ بات آغاز میں فرمائی تھی، جب کہ آپ کو یہ نہیں بتایا گیا کہ مسخ کردہ لوگوں کی نسل نہیں چلتی، جب آپ کو اس سے آگاہ کر دیا گیا تھا، تو آپ نے اس کے کھانے کی اجازت دی۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Zubair reported that he heard Jabir bin 'Abdullah saying that there was presented to Allah's Messenger (the flesh) of the lizard, but he refused to eat that, saying: I do not know; perhaps it (lizard) might (be one of those natives of) the distant past whose (forms) had been distorted.