قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابُ جَوَازِ اتِّخَاذِ الْأَنْمَاطِ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2083.   حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَاللَّفْظُ لِعَمْرٍو قَالَ عَمْرٌو وَقُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا وَقَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا تَزَوَّجْتُ أَتَّخَذْتَ أَنْمَاطًا قُلْتُ وَأَنَّى لَنَا أَنْمَاطٌ قَالَ أَمَا إِنَّهَا سَتَكُونُ

صحیح مسلم:

کتاب: لباس اور زینت کے احکام

 

کتاب تمہید  (

باب: بچھونوں (گدوں ) کے غلاف استعمال کرنا جا ئز ہے

)
 

مترجم: پروفیسر محمد یحییٰ سلطان محمود جلالپوری (دار السلام)

2083.   قتیبہ بن سعید، عمروناقد اور اسحٰق بن ابراہیم نے کہا: ہمیں سفیان نے ابن منکدرسے حدیث بیان کی، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: جب میں نے شادی کی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے پو چھا: ’’کہا تم نے بچھونوں کے غلاف بنائے ہیں؟‘‘میں نے عرض کی، ہمارے پاس غلا ف کہاں سے آئے ؟ آپﷺ نے فرمایا: ’’اب عنقریب ہو ں گے۔‘‘