قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ اللِّبَاسِ وَالزِّينَةِ (بَابٌ فِي إِبَاحَةِ الِاسْتِلْقَاءِ وَوَضْعِ إِحْدَى الرِّجْلَيْنِ عَلَى الْأُخْرَى)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2100 .   حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى قَالَ قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّهِ أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْتَلْقِيًا فِي الْمَسْجِدِ وَاضِعًا إِحْدَى رِجْلَيْهِ عَلَى الْأُخْرَى

صحیح مسلم:

کتاب: لباس اور زینت کے احکام

 

تمہید کتاب  (

باب: چت لیٹے ہوئے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھنے کی جائز صورت

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2100.   مالک نے ابن شہاب سے، انہوں نے عباد بن تمیم سے، انھوں نے اپنے چچا (عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت کی کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ کو مسجد میں اس حالت میں چت لیٹے ہوئے دیکھا کہ آپﷺ نے (دونوں ٹانگوں زمین پر بچھائے ہوئے) ایک پاؤں دوسرے پاؤں پر رکھا ہوا تھا۔