موضوعات
قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
صحيح مسلم: كِتَابُ الطَّهَارَةِ (بَابُ فَضْلِ الْوُضُوءِ وَالصَّلَاةِ عَقِبَهُ)
حکم : صحیح
227 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، وَإِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، - وَاللَّفْظُ لِقُتَيْبَةَ، قَالَ إِسْحَاقُ: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الْآخَرَانِ - حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ حُمْرَانَ، مَوْلَى عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَهُوَ بِفِنَاءِ الْمَسْجِدِ فَجَاءَهُ الْمُؤَذِّنُ عِنْدَ الْعَصْرِ فَدَعَا بِوَضُوءٍ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ قَالَ: وَاللهِ لَأُحَدِّثَنَّكُمْ حَدِيثًا لَوْلَا آيَةٌ فِي كِتَابِ اللهِ مَا حَدَّثْتُكُمْ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَتَوَضَّأُ رَجُلٌ مُسْلِمٌ فَيُحْسِنُ الْوُضُوءَ فَيُصَلِّي صَلَاةً إِلَّا غَفَرَ اللهُ لَهُ مَا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الَّتِي تَلِيهَا».
صحیح مسلم:
کتاب: پاکی کا بیان
باب: وضو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کی فضیلت
)مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
227. جریر نے ہشام بن عروہ سے، انہوں نے اپنے والد (عروہ بن زبیر)سے، انہوں نے حضرت عثمان ؓ کے آزادکردہ غلام حمران سےروایت کی، انہوں نے کہا: میں نے عثمان بن عفان ؓ سے سنا، وہ مسجد کے آنگن میں تھے، اور عصر کے وقت ان کے پاس مؤذن آیا، تو انہوں نے وضو کے لیے پانی منگایا، وضوکیا، پھر فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، اگر کتاب اللہ کی ایک آیت نہ ہوتی، تو میں تمہیں نہ سناتا، میں نے رسول اللہ ﷺ سےسنا، آپ فر رہے تھے: ’’جومسلمان وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے، پھر نماز پڑھے، تو اس کے وہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، جو اس نماز اور اگلی نماز کے درمیان ہوں گے۔‘‘