قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ مِنْ فَضَائِلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَأُمِّهِؓ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2462. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ شَقِيقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، أَنَّهُ قَالَ: {وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ} [آل عمران: 161] ثُمَّ قَالَ: عَلَى قِرَاءَةِ مَنْ تَأْمُرُونِي أَنْ أَقْرَأَ؟ فَلَقَدْ «قَرَأْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضْعًا وَسَبْعِينَ سُورَةً، وَلَقَدْ عَلِمَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنِّي أَعْلَمُهُمْ بِكِتَابِ اللهِ، وَلَوْ أَعْلَمُ أَنَّ أَحَدًا أَعْلَمُ مِنِّي لَرَحَلْتُ إِلَيْهِ» قَالَ شَقِيقٌ: فَجَلَسْتُ فِي حَلَقِ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَرُدُّ ذَلِكَ عَلَيْهِ، وَلَا يَعِيبُهُ

مترجم:

2462.

شقیق نے حضرت عبداللہ (بن مسعود) رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے پڑھا: ”جو شخص چھپائے گا وہ قیامت کے دن اس چیز کو لے کر آئے گا“ ( آل عمران: 161) پھر کہا:مجھے تم لوگ کس آدمی کی قرآت کے مطابق  (قرآن مجید) پڑھنے کا حکم کرتے ہو؟ جبکہ میں نے تو ستر سے اوپر سورتیں خود رسول اللہ کے سامنے تلاوت کیں اور رسول اللہ ﷺ کے صحابہ جانتے ہیں کہ میں اللہ کی کتاب کو ان سب کی نسبت زیادہ اچھی طرح جاننے والا ہوں۔ اگر مجھے پتہ ہوکہ کوئی شخص مجھ سے زیادہ جانتا ہے تومیں سفر کر کے اس کے پاس جاؤں۔ شفیق نے کہا: تو میں محمد ﷺ کے صحابہ کے حلقوں میں بیٹھا، میں نے نہیں سنا کہ کسی نے ان کی اس بات کی تردید کی ہو یا (ایسا کہنے کی وجہ سے) ان پر عیب لگایا ہو۔