قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ (بَابُ فَضْلِ الصَّحَابَةِ ؓ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ)

حکم : أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة 

2532. حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ - وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ - قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، قَالَ: سَمِعَ عَمْرٌو جَابِرًا، يُخْبِرُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ، يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: فِيكُمْ مَنْ رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ، ثُمَّ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: فِيكُمْ مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ، فَيُفْتَحُ لَهُمْ، ثُمَّ يَغْزُو فِئَامٌ مِنَ النَّاسِ، فَيُقَالُ لَهُمْ: هَلْ فِيكُمْ مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ مَنْ صَحِبَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَيَقُولُونَ: نَعَمْ فَيُفْتَحُ لَهُمْ "

مترجم:

2532.

عمرو (بن دینار) نے حضرت جابر (بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما) سے سنا، وہ حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دیتے تھے، انھوں نے نبی کریم ﷺ سے روایت کی کہ آپ ﷺ نےفرمایا: ’’ایک زمانہ آئے گا کہ لوگوں کی فوجیں جنگ کریں گی، ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا ہو؟  تو وہ کہیں گے کہ ہاں! تو (ان کی وجہ سے) انہیں فتح حاصل ہو جائے گی۔ پھر لوگوں کی فوجیں جنگ کریں گی، ان سے پوچھا جائے گا: کیا تم میں ایسے لوگ ہیں جنھوں نے رسول اللہ کے صحابہ کو دیکھا ہو؟ وہ کہیں گے: ہاں! (ان کی وجہ سے) انہیں فتح ملے گی۔ پھر لوگوں کی فوجیں جنگ کریں گی، ان سے پوچھا جائے گا کہ تم میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے رسول اللہ کے صحابہ کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کو دیکھا ہو؟  وہ کہیں گے: ہاں، تو انہیں (ان کی وجہ سے) فتح حاصل ہو جائے گی۔