باب: نبی ﷺ نے کسی شخص پر لعنت کی ہو، برا کہا ہو یا اس کے خلاف بددعا کی ہو اور وہ اس کا مستحق نہ ہو تو وہ اس کے لیے تزکیہ (برائی سے پاکیزگی)، اجر اور رحمت کا باعث بن جائے گی
)
Muslim:
The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship
(Chapter: Whomever Is Cursed, Reviled Or Prayed Against By The Prophet (SAW) When He Does Not Deserve That, It Will Be Purification, Reward And Mercy For Him)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2600.
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوضحیٰ سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس دو شخص آئے، مجھے معلوم نہیں کس معاملے میں انہوں نے آپﷺ سے گفتگو کی اور آپﷺ کو ناراض کر دیا، آپ نے ان پر لعنت کی اور ان دونوں کو برا کہا، جب وہ نکل کر چلے گئے تو میں نے عرض کی: کوئی شخص بھی جسے کوئی خیر ملی ہو (وہ) ان دونوں کو نہیں ملی۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ کیسے؟‘‘ کہا: میں نے عرض کی: آپﷺ نے ان کو لعنت کی اور برا کہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہیں علم نہیں ہے میں نے اپنے رب سے کیا شرط کی ہوئی ہے؟ میں نے کہا ہے: اے اللہ! میں صرف بشر ہوں، لہٰذا میں جس مسلمان کو لعنت کروں یا برا کہوں تو اس (لعنت اور برا بھلا کہنے) کو اس کے لیے گناہوں سے پاکیزگی اور حصولِ اجر کا ذریعہ بنا دے۔‘‘
رسالت مآبﷺ نے’’برّ‘‘کےبارےمیں فرمایا کہ یہ حسن سلوک کانام ہے ۔حسن کادائرہ والدین سےشروع ہوکر عام مسلمانوں بلکہ جانوروں تک وسیع ہے ۔حسن سلوک کےسب سےزیادہ مستحق والدین ہیں، اس لیے جب خالی برکانام لیا جائے تواس سے عموما والدین کےساتھ حسن سلوک مراد لیا جاتا ہے ، اگرچہ حقیقت میں اس صفت سےمتصف انسان درجہ بدرجہ سب کے ساتھ حسن سلوک کرنےوالا ہوتاہے ۔
’’صلہ‘‘سےمراد صلہ رحمی ہے ۔ بِرّکےساتھ صلہ کاذکر رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کی اہمیت اجاگر کرنے کےلیے کیا جاتا ہے ۔بعض حضرات نے اس کتاب کاعنوان ’’کتاب الادب ‘‘بھی تجویز کیاہے ۔ اس کاسبب یہ ہےکہ اس کتاب میں حسن معاشرت ہی کےآداب بیان ہوئے ہیں ۔
امام مسلم نےکتاب کا آغاز والدہ کے ساتھ حسن سلوک سےکیا ہے کیونکہ اسلام میں وہ حسن سلوک کی سب سےزیادہ حقدار ہے ۔ اس کےبعد والد ہے ۔والدین کے ساتھ حسن سلوک جہاد سے بھی مقدم ہے بلکہ رسول اللہﷺ کے الفاظ ’’ففيهمافجاهد ‘‘’’ان دونوں (کی خدمت بجالانے ) میں جہاد کرو ‘‘(حدیث :6504) سےواضح ہوتاہے کہ خدمت والدین جہاد سےبھی مقدم ہے ۔
والدین کےساتھ حسن سلوک کی اہمیت اس قدر ہے کہ ان کے بلانے پر نفل نماز تک توڑدینا ضروری ہے ۔ اللہ کی رضا کےلیے والدین کو راضی رکھنے کا اجر اتنا ہے کہ رسول اللہﷺ نے اس سےمحروم رہ جانے والے کو سب سےزیادہ بد قسمت اورعزت سے محروم انسان قرار دیا ہے ۔ والدین کےبعد ان کےدوستوں کے ساتھ حسن سلوک بھی ’’أبرالبر‘‘(سب سےاونچے درجے کاحسن سلوک )قرار دیا گیا ہے ۔
اس کے بعد رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک آتا ہے۔قطع رحمی تباہ کرنے والا جرم ہے۔ اس کی بنا پر انسان کا اپنے رب سے بھی تعلق قطع ہوجاتا ہے ۔صلہ رحمی رزق میں کشادگی کاذریعہ بھی ہے۔ عام طورپر انسان یہ سمجھتا ہے کہ اگروہ قطع رحمی کر رہا ہے تو اب وہ بھی جواباقطع تعلق پرمعذور ہوگا لیکن رسول اللہﷺ نےواضح فرمایا ہے کہ قطع رحمی کامقابلہ صلہ رحمی ہی کےذریعے سےہو سکتا ہے۔ جوشخص قطع رحمی کے جواب میں صلہ رحمی کرتا ہے وہ دوسرے فریق کو تپتی ہوئی راکھ کاسفوف کھلا کر ان کاعلاج کر رہا ہے اورجب تک یہ صلہ رحمی کرتا رہتا ہے اسے اللہ کی طرف سے ایک مدد گار میسر رہتا ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، اس کے ہوتے ہوئے کوئی اس شخص کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
اس کے بعد عام مسلمانوں کے ساتھ حسن سلوک کابیان ہے ۔ اس کی بنیاد اس پر ہے کہ مسلمان باہمی حسد،بغض ،اعراض اورقطع تعلق سے پرہیز کرتے ہوئے اللہ کےساتھ بندگی کےرشتے کی بنا پر ایک دوسرے کے بھائی بن کر رہیں ۔ رسول اللہﷺ تین دن سےزیادہ ایک مسلمان کی دوسرے سےناراضی کو حرام قراردیتے ہیں۔ آپ کے فرمان کےمطابق افضل وہی ہے جوصلح میں ابتداء کرتاہے ۔آپ نے اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے اس بات کی تعلیم دی ہے کہ مسلمان ایک دوسرے کی برائیاں نہ ڈھونڈھیں ، تجسس سےکام نہ لیں ،نہ دوسرے مسلمان پرظلم کریں، نہ اسے ظلم کےسپرد کریں اورنہ اسے خود سےکم تر سمجھیں۔ ہر مسلمان کاخون انتہائی قابل احترام ہے ۔ آپﷺ نے ا سی کو تقویٰ قرار دیا ہے اورواضح فرمایا ہے کہ تقویٰ کاتعلق دل سے ہے ۔ دل کی نیک جذبات سےمعمور ہے توانسان متقی ہے ۔ اللہ تعالیٰ انسان کی شکل وصورت اوراس کے مال کو نہیں دیکھتا جس پرعموما اتراتے ہیں وہ دلوں اوراعمال کو دیکھتا ہے اورپاکیزہ دل رکھنے والوں اورنیک اعمال کرنےوالوں کو محبوب رکھتا ہے ۔
مسلمان کی باہمی عداوت بخشش میں رکاوٹ بن جاتی ہے ،اوراللہ کے لیے باہم محبت عظیم ترین انعام کامستحق بنا دیتی ہے ۔ اس سےدنیا میں بھی عزت اورآرام میسر آتا ہے اورآخرت میں بھی اللہ کےعرش کاسایہ نصیب ہوتا ہے ۔
دل کے اچھے جذبات کاتقاضا ہے کہ مسلمان دوسرے مسلمان کی عافیت اورصحت وسلامتی کاطلب گار ہو۔ بیماری اور دوسری تکالیف انہی مومنوں کے حصے میں آتی ہیں جو اللہ کےبہت قریب ہوتے ہیں ۔ ہرمشکل پرمومن کو اجر ملتا ہے ۔ ایک بیماری مسلمان کی عیادت بھی اللہ کے قریب کاذریعہ بن جاتی ہے ۔
دوسری طرف کسی مسلمان پر ظلم انسان کےمقدرکو تاریک کردیتا ہے ۔ظلم ظلمات (اندھیروں )کےمترادف ہے ۔ ایک مسلمان جانتا ہےکہ اسےکسی پرظلم کرنے کی ضرورت ہی نہیں ۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے اپنے رب کے خزانوں سےحاصل کرسکتا ہے ۔ مال یادنیا کی کسی نعمت کےحوالے سے اسے خوف اورعدم اطمینان کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ۔ اگر وہ بہت زیادہ برکات چاہتاہے تو مسلمان بھائیوں پر خرچ کرے، عافیت چاہتا ہے تومسلمان بھائیوں کی تکلیفیں دور کرے ۔ ان کو دکھ دینے سے بچے کیونکہ ظلم وزیادتی کرنے سے اس کی اپنی نیکیاں دوسروں کو ملنے لگیں گی اور اس کا دامن خالی رہ جائے گا ۔ مسلمان دوسرے مسلمان کی ہر صورت میں مدد کرے ، اسے ظلم سے بچائے ،اگر وہ ظالم ہے تو اسے ظلم سے روکے ۔
رحم دلی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اللہ بے پناہ رحم کرنے والا ہے ۔ نرمی اوررحم دلی کو پسند فرماتا ہے ۔رحم دلی پر اتنا کچھ عطا کرتا ہے کہ کسی اور بات پر اتنا عطا نہیں کرتا ۔ مسلمان کی رحم دلی کادائرہ انسانوں سے آگے تمام جانداروں تک وسیع ہوتا ہے ۔ وہ غصے میں کسی جانور پر بھی لعنت نہیں کرتا۔ مخلوقات میں سب سےزیادہ رحمدل رسولﷺ ہیں ۔ آپ نے اپنی بددعا اورکسی مسلمان کے حق میں استعمال کیے جانے والے سخت الفاظ کو بھی اللہ سے ان کے حق میں دعا بنا دینے کی التجا کی ہے ۔
مسلمانوں کے ساتھ نرمی اورباہمی مودت کو فروغ دینا اتنا اہم ہے کہ اس کےلیے جوباتیں بظاہرخلاف واقع نظرآتی ہیں لیکن دومسلمانوں کو ایک دوسرے کےقریب کرسکتی ہیں، ان کی اجازت ہے ۔ اوربرترین شخص اسےقراردیاگیا جومختلف چہروں کے ساتھ مختلف لوگوں کو ملتا ہے اور ان کے درمیان نفرت کابیج بوتا ہے ۔ اگر کسی مسلمان میں کوئی کمزوری موجود ہے تو اس کاتذکرہ زبان پر لانا بھی ممنوع ہے ،یہی غیبت ہے ۔ سچائی باہمی محبت کو فروغ دیتی ہے اورجھوٹ نفرت پھیلاتا ہے ۔ا گرمسلمانوں کےعیب چھپاتے ہوئے ان کی اچھائیوں کےبارےمیں سچ بولا جائے تومعاشرہ امن کاگہوارہ بن سکتا ہے ۔ رسول اللہﷺ نے مسلمانوں کو غصہ قابو میں رکھنے کی تعلیم دی ہے کیونکہ غصہ باہمی تعلقات کو تباہ کرتا ہے ۔ غصے پر قابو پانا اگرچہ مشکل ہوتاہے کیونکہ یہ انسان کےمزاج میں موجود ہے ،لیکن اس کو قابو میں رکھنا انسان کوطاقت وربناتا ہے ،اسے مخلوق کامحبوب بناتا ہے ۔ اگرتادیب کےلیے سزا دینانا گزیر ہو جائے تو بھی دوسرے کی عزت نفس کو بچانا ضروری ہے ۔ کسی کو منہ پر مارنا ممنوع ہے ۔ کسی کو غیر ضروری طور پر اذیت میں مبتلا کرنا اللہ کےعذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے ۔ کسی مسلمان کی طرف ہتھیار سے اشارہ تک کرنے کی اجازت نہیں ۔ ہتھیار ہاتھ میں ہوتو اس طرح کہ اس کانشانہ بنانے والاحصہ اپنے ہاتھ میں ہو، کسی دوسرے کی طرف اٹھا ہوانہ ہو۔ اذیت پہنچانےوالی چیز کو راستے سےدور کرنا بھی نجات کاسبب بن سکتا ہے۔
کبر،اپنی نیکی پرعجب دوسروں کےبارےمیں ایسے تبصرے جودوسروں کو نجات سےمحروم کرنے کے حوالے سےکیےجائیں یاایسے معمولی الفاظ بھی ،جن میں تمام انسانوں کی ہلاکت کاتذکرہ ہو،ممنوع ہیں۔
ہمسایے کے ساتھ خصوصی حسن سلوک سب سے بشاشت کے ساتھ ملنا، دوسروں کاحق دلانے یاجائز ضرورت پوری کرنے کےلیے سفارش کرنا، سب مسلمانوں کی صفات میں شامل ہیں ۔ اوراولاد میں سے نسبتا کمزور خصوصا بیٹیوں سےحسن سلوک بہت بڑی نیکی ہے ۔ والدین کےدلوں میں اللہ نے اولاد کے لیے جومحبت اورشفقت رکھی ہے وہ اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے ۔ اس حوالے سے کسی مومن کو صدمہ پہنچتا ہے ، اس کےبچے اس سے لے لیے جاتے ہیں تو اسے اس پر صبر کرنے کے بدلے میں جنت عطا کی جاتی ہے ۔
یہ حسن معاشرت کےآداب ہیں ۔ جوان کو اپنا لیتا ہے وہ اللہ کامحبوب بن جاتا ہے ۔جواللہ کامحبوب بن جائے وہ فرشتوں اورتمام کائنات کو پیارا ہوتاہے ، اچھے لوگوں کی روحیں بھی اچھائی کی بناپر ایک دوسرے سےمحبت کرتی ہیں ۔ اللہ اور اس کی مخلوق سے محبت رکھنے میں اتنی قوت ہے کہ انسان کو آخرت میں بھی اچھے لوگوں سے دلی محبت کی بنا پر انہی کا ساتھ نصیب ہوگا ۔ جس کے حسن اخلاق کی لوگ دنیا میں تعریف کریں، اللہ اس تعریف کو اس کے لیے آخرت کے انعامات کی پیشگی خوش خبری قرار دیتا ہے ۔
جریر نے اعمش سے، انہوں نے ابوضحیٰ سے، انہوں نے مسروق سے اور انہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت کی، کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس دو شخص آئے، مجھے معلوم نہیں کس معاملے میں انہوں نے آپﷺ سے گفتگو کی اور آپﷺ کو ناراض کر دیا، آپ نے ان پر لعنت کی اور ان دونوں کو برا کہا، جب وہ نکل کر چلے گئے تو میں نے عرض کی: کوئی شخص بھی جسے کوئی خیر ملی ہو (وہ) ان دونوں کو نہیں ملی۔ آپ نے فرمایا: ’’وہ کیسے؟‘‘ کہا: میں نے عرض کی: آپﷺ نے ان کو لعنت کی اور برا کہا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ’’تمہیں علم نہیں ہے میں نے اپنے رب سے کیا شرط کی ہوئی ہے؟ میں نے کہا ہے: اے اللہ! میں صرف بشر ہوں، لہٰذا میں جس مسلمان کو لعنت کروں یا برا کہوں تو اس (لعنت اور برا بھلا کہنے) کو اس کے لیے گناہوں سے پاکیزگی اور حصولِ اجر کا ذریعہ بنا دے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو آدمی حاضر ہوئے اور آپ سے کسی چیز کے بارے میں گفتگو کی، مجھے معلوم نہیں وہ کیا مسئلہ تھا تو آپ کو غصہ دلادیا ، چنانچہ آپ نے ان پر لعنت بھیجی اور سخت کلامی کی تو جب وہ دونوں چلے گئے میں نے کہا، اے اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! اور کسی کو تو خیر میسر آسکتی ہے یہ دونوں تو اس کو حاصل نہیں کر سکتے، آپﷺ نے پوچھا ’’یہ کیوں؟‘‘ میں نے کہا، آپ نے ان پر لعنت بھیجی ہے اور ان کو برابھلا کہا ہے آپﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمھیں معلوم نہیں ہے میں نے اپنے رب سے کیا طے کیا ہے، کیا شرط کی ہے؟ میں نے کہا ہے اے اللہ! میں صرف بشر ہوں (الہ نہیں ہوں) تو جس مسلمان پر میں لعنت بھیجوں یا اس کو برا بھلا کہوں تو اسے اس کے لیے پاکیزگی اور اجرکا باعث بنا دے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
حضرت انس رضی اللہ عنہ کی حدیث میں آگے یہ قید آ رہی ہے کہ ليس لها أهل، وہ اس کا مستحق نہیں ہے تو پھر میری لعنت اور تلخ کلامی اس کے لیے پاکیزگی اور رحمت و تقرب کا باعث بنے، اس پر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آپ نے غیر مستحق کے خلاف دعا کیوں فرمائی تو اس کا جواب یہ ہے، آپ نے یہ بات مومنوں کے بارے میں فرمائی ہے، جن پر انتہائی شفیق و مہربان ہیں، جیسا کہ وہ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ﴿حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ﴾ (سورة التوبه: 128)’’تمہاری بھلائی کا بہت خواہش مند، مومنوں کے ساتھ بہت شفقت فرمانے والا اور بہت مہربان۔‘‘ اس لیے بعض دفعہ کوئی مومن غیر شعوری طور پر یا نادانستہ طور پر یا نفس و شیطان کے بہکاوے میں آ کر کوئی ایسی حرکت کر بیٹھتا ہے، جو اس کے لیے مناسب نہیں ہوتی، اور بعد میں اس کو بھی احساس ہو جاتا ہے اور آپ کو بشری تقاضے کے تحت ناراض ہو کر اس پر لعنت بھیجتے یا اس کو برا بھلا کہہ سکتے تھے، جو آپ کی شفقت و رحمت اور مومنوں کے ساتھ خیرخواہی کے جذبہ کے مطابق نہ ہوتا، اس لیے آپ نے پیش بندی کے طور پر یہ شرط لگائی، کیونکہ آپ کی عادت مبارکہ یہی تھی، آپ درگذر اور چشم پوشی سے کام لیتے تھے، حتی کہ منافقوں کی باتیں بھی برداشت کر لیتے تھے اور آپ یہ کیسے گوارا کر سکتے تھے، آپ کے مخلص ساتھیوں کو آپ کی کسی دعا سے نقصان پہنچ جائے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
A'isha reported that two persons visited Allah's Messenger (ﷺ) and both of them talked about a thing, of which I am not aware, but that annoyed him and he invoked curse upon both of them and hurled malediction, and when they went out I said: Allah's Messenger, the good would reach everyone but it would not reach these two. He said: Why so? I said: Because you have invoked curse and hurled malediction upon both of them. He said: Don't you know that I have made condition with my Lord saying thus: O Allah, I am a human being and that for a Muslim upon whom I invoke curse or hurl malediction make it a source of purity and reward.