باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے اور وہ اس کے غضب پر غالب ہے
)
Muslim:
The Book of Repentance
(Chapter: The Vastaess Of Allah's Mercy, Which Prevails Over His Wrath)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2751.
مغیرہ حزامی نے ابوزناد سے، انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا فرمایا تو اپنی کتاب میں لکھ دیا اور وہ (کتاب) عرش کے اوپر اس کے پاس ہے: یقینا میری رحمت میرے غضب پر غالب ہو گی۔‘‘
مغیرہ حزامی نے ابوزناد سے، انہوں نے اعرج سے اور انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ سے روایت کی کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق کو پیدا فرمایا تو اپنی کتاب میں لکھ دیا اور وہ (کتاب) عرش کے اوپر اس کے پاس ہے: یقینا میری رحمت میرے غضب پر غالب ہو گی۔‘‘
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت ابوہر یرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کرنا چاہا، اپنے نوشتہ میں لکھا، جو اس کے پاس عرش کے اوپر ہے۔ میری رحمت میرے غضب پر غالب رہے گی۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
اللہ کی رحمت اور غضب اس کی شان کے مطابق ہو گا، جس کی کیفیت اور صورت کا ہمیں علم نہیں ہے، اس لیے، اس کے انکار، تاویل و تشبیہ کی ضرورت نہیں ہے اور اللہ کی رحمت پہلے ہے اور غالب بھی ہے کیونکہ وہ تو بغیر کسی استحقاق کے حاصل ہو رہی ہے اور وہ ہمارے عمل کے نتیجہ ہی میں حاصل نہیں ہوتی، اس کا آغاز تو ماں کے پیٹ میں سے ہو جاتا ہے اور اس کا غضب و ناراضی ہمارے برے اعمال کا نتیجہ ہے، جس کا آغاز سن شعور اور تمیز سے ہوتا ہے اور رحمت غالب بھی ہے کہ بدی کا بدلہ ایک ہے اور نیکی کا بدلہ کم ازکم دس گنا سے سات سو گنا سے لے کر بلا حدو شمار ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) reported that Allah's Messenger (ﷺ) said: When Allah created the creation as He was upon the Throne, He put down in His Book: Verily, My mercy predominates My wrath.