باب: اللہ تعالیٰ کی رحمت بہت وسیع ہے اور وہ اس کے غضب پر غالب ہے
)
Muslim:
The Book of Repentance
(Chapter: The Vastaess Of Allah's Mercy, Which Prevails Over His Wrath)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2752.
سعید بن مسیب نے بتایا کہ حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالی عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ نے رحمت کے ایک سو حصے کیے، ننانوے حصے اپنے پاس روک کر رکھ لیے اور ایک حصہ زمین پر اتارا، اسی ایک حصے میں سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے حتی کہ ایک چوپایہ اس ڈر سے اپنا سم اپنے بچے اوپر اٹھا لیتا ہے کہ کہیں اس کو لگ نہ جائے۔‘‘

حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سو حصے ٹھہرائے، چنانچہ ننانوے، اپنے پاس روک لیے اور زمین میں صرف ایک حصہ اتارا، اس ایک جزء کی بنا پر تمام مخلوق ایک دوسرے پر مہربانی کرتی ہے حتی کہ چوپایہ اپنے بچے سے اپنا پاؤں اٹھا لیتا ہے۔ اس ڈر سے کہ اس کو تکلیف نہ پہنچے۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
اس حدیث میں اللہ کی رحمت کی وسعت اور کثرت کو سمجھانے کے لیے، رحمت کے سوا اجزاء بنائے گئے، جن میں سے ننانوے اللہ کے پاس ہیں اور تمام مخلوقات جس کا کوئی حدوشمار نہیں ہے کہ پاس صرف ایک حصہ ہے، وگرنہ حقیقت کے اعتبارسے اللہ کی رحمت لامحدود ہے اور تمام مخلوقات کی رحمت محدود ہے اور محدود کی لامحدود سے کوئی نسبت قائم ہی نہیں ہو سکتی اور مخلوق کی رحمت، رقت قلبی کا نام ہے اور غضب، خون میں حدت اور جوش کے پیدا ہونے کانام ہے لیکن اللہ کی رحمت اور غضب کی کیفیت اور حالت کو جاننا ممکن نہیں ہے، وہ اس کی اعلیٰ اور ارفع شان کے مطابق ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Abu Hurairah (RA) reported: I heard Allah's Messenger (ﷺ) as saying: Allah created mercy in one hundred parts and He retained with Him ninety-nine parts, and He has sent down upon the earth one part, and it is because of this one part that there is mutual love among the creation so much so that the animal lifts up its hoof from its young one, fearing that it might harm it.