قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

صحيح مسلم: كِتَابُ الْجَنَّةِ وَصِفَةِ نَعِيمِهَا وَأَهْلِهَا (بَابُ فَنَاءِ الدُّنْيَا وَبَيَانِ الْحَشْرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ)

حکم : صحیح

ترجمة الباب:

2859 .   و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حُفَاةً عُرَاةً غُرْلًا قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ النِّسَاءُ وَالرِّجَالُ جَمِيعًا يَنْظُرُ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا عَائِشَةُ الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ

صحیح مسلم:

کتاب: جنت،اس کی نعمتیں اور اہل جنت

 

تمہید کتاب  (

باب: دنیا کی فنا اور روز قیامت حشر کا بیان

)
 

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

2859.   یحییٰ بن سعید نے ہمیں حاتم بن ابی صغیرہ سے حدیث بیان کی کہا: مجھے ابن ابی ملیکہ  نے قاسم بن محمد سے حدیث بیان کی، انہوں نے  حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا قیامت کے روز لوگ ننگے پاؤں، بے لباس، بے ختنہ اٹھائے جائیں گے۔‘‘  میں نے عرض کی: اللہ کے رسول! عورتیں اور مرد اکٹھے، وہ ایک دوسرے کی طرف دیکھیں گے۔ فرمایا: عائشہ! (اس دن کی ہولناکیوں کا) معاملہ اس سے زیادہ سخت ہوگا کہ کوئی ایک دوسرے کی طرف دیکھے۔‘‘