تشریح:
فائدہ:
بنو اسد بن خزیمہ بن مدرکہ اسلام لانے کے بعد مرتد ہو کر نبوت کے جھوٹے دعویدار طلیحہ بن خویلد کے پیروکار بن گئے۔ پھر طلیحہ اور ان لوگوں نے تائب ہو کردوبارہ اسلام قبول کرلیا اور کوفہ میں مقیم ہو گئے۔ انہی لوگوں نے حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ پر نماز درست طریقے سے نہ پڑھانے سمیت غلط الزامات لگا کرحضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے ان کے خلاف شکایت کردی۔ امیرالمومنین نےحضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ پر بھرپور اعتماد ہونے کے باوجود اپنا فرض منصبی پورا کرتے ہوئے انہیں معزول کرکے ان کے خلاف تحقیقات کروائیں۔ بنو اسد کے سب الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔