باب: چھینکنےوالے کو دعا دینا اور جمائی آنے کی کراہت
)
Muslim:
The Book of Zuhd and Softening of Hearts
(Chapter: Saying: "May Allah Have Mercy On You" To One Who Sneezes, And Yawning Is Disliked)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
2991.
حفص بن غیاث نے سلیمان تیمی سے اور انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپﷺ نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا نہ دی۔ آپﷺ نے جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپﷺ نے اس پر اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپﷺ نے مجھے اس پر دعا نہ دی آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس نے الحمد للہ کہا تھا اور تم نے الحمد للہ نہیں کیا۔‘‘
تشریح:
فائدہ:
چھینک جسم سے ناپسندیدہ مواد کے ازالے کے لئے آتی ہے، اس لئے اس پر الحمدللہ کہنا مسنون ہے۔ دوسرے لوگوں کی طرف سے اپنے بھائی کے لیے یہ دعا ہونی چاہیے: (يرحمك الله) ’’اللہ تعالی تم پر رحم فرمائے اور ہر نقصان دہ چیزسے تمہیں نجات دے۔‘‘ اس کے بعد چھینک مارنے والے کی طرف سے ان کے شکریے کے طور پر ان کی مزید ہدایت اور جسمانی اور روحانی طور پر ان کی بھی حالت کی درستگی کی دعا دینا باہمی اخلاص اور خیر خواہی کا تقاضا ہے، لہذا جہاں چھینک مارنے والا یوں کہے: (يهديكم الله ويصلح بالكم) ’’اللہ تعالی تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے‘‘ (صحیح البخاري:6224) اکثر علماء کے نزدیک چھینک کے جواب میں دعا دینا فرض کفایہ ہے۔
یہ دنیا بنو آدم کا اصل وطن نہیں ۔یہ جگہ تکلیفوں ،صدموں،خطروں اور آفتوں سے بھری ہوئی ہے ۔ٖآدم اور ان کی اولاد کا وطن وہی جگہ ہے جسے حاصل کرنے خواہش اس کے خون میں موجزن ہے آدم کے جس بیٹے بیٹی نے اپنی فطرت کی حفاظت کی اپنے خالق و مالک پالنے والے اور نعمتوں سے نوازے والے پروردگار سے اپنا تعلق نہیں توڑا اسے معلوم ہے کہ اس کا اصل وطن کونسا ہے اور اس نے وہاں پہنچنے کے لیے کون سا راستہ اختیار کرنا ہے ،کہ اس دارالمحن میں اسے ہر صورت ایک متعین مدت کے لیے گزارنا ہے اور جب یہ میعاد پوری ہو جائے گی تو وہ اس قید خانے سے پرواز کر یگا اور اپنے خوبصورت ترین ،ابدی نعمتوں سے بھرے ہوئے اور ہر طرح کی تکلیفوں سے محفوظ وطن میں پہنچ جائے گا ۔وہاں سے ہمیشہ اپنے محبت کرنے والے انتہائی محبوب اور رحیم و کریم رب کے انتہائی قرب میں زندگی گزارے گا،جہاں ہر آن نئے سے نیا انعام اس کا منتظر ہو گا۔
دوسری طرف آدم کا وہ بیٹا /بیٹی جس نے اپنی فطرت کو اپنے بدترین دشمن کے پاس گروی رکھ دیا اپنے رحیم وکریم پروردگار سے اپنا ناتا توڑ لیا اور اپنے بدترین دشمن کے اس جھوٹ کا اعتبار کر لیا کہ اس دنیا میں جو کچھ ہے لذت کا سامان صرف وہی ہے ، وہ اس دنیا کے متاع فریب کا شکار ہو جائے گا،اپنی منزل کو بھلا دے گا،حقیقی وطن کے طرف جانے والے راستے کو چھوڑ دے گا اور اس گٹھیا زندگی کی جھوٹی اور عارضی دلفریبیوں کے پیچھے چلتا ہوا تباہی کے گڑھے میں گر جائے گا۔اپنے دشمن کے فریب میں آ کر اس نے جس جھوٹی جنت میں دل لگایا تھا وہ بھی اس سے چھن جائے گی۔یہ دنیا حقیقتاً ایک قید خانہ ہے جس کی اصلیت سے مومن آگاہ ہے اور کافر کے لیے جنت ہے جس کے فریب ہونے اسے تب پتہ چلے گا جب وہ حتمی بتاہی کا شکار ہو چکا ہوگا۔
رسول اللہ ﷺ نے اس دنیا کی اصلیت کو واشگاف کرنے والی ایک مثال سے اولاد آدم کو اس دنیا کے فریب سے بچانے کی کوشش فرمائی ۔یہ اس بدصورت کان کٹے بکری کے بچے سے بھی زیادہ حقیر ہے جسے اپنی مختصر زندگی کے بعد مر کر متعفن ہو جانا اور گندگی میں بدل جانا ہے اس دنیا کی ساری نعمتیں اسی طرح کی ہیں تھوڑی دیر کے لیے دلکش اور جلد ہی بدل جانے والی ہیں سب سے زیادہ وہ دانا اور سب سے کامیاب انسان وہی ہو سکتا ہے جو اسی وقت میں اس نعمت سے فائدہ اٹھائے جبکہ وہ نہیں بدلی ،کھائے ،پہن لے اور جو بچے اسے نسخہ کیمیا کے ذریعے سے انتہائی بیش قیمت اور لافانی بنا کر ایسے ذریعے سے اپنے حقیقی وطن اور اپنے دائمی گھر کی زیب و زینت بنانے کے لیے آگے روانہ کر دے کہ وہاں پہنچے تک وہ لمحہ بیش قیمتی اور عظیم تر ہوتا جائے نسخہ کیمیا یہ ہے کہ ہر نعمت کو اپنے رب کی رضا کے ساتھ وابستہ کر دے اور اس کے راستے میں دے کر اسے آگے بھجوا دے۔اگر وہ ایسا نہیں کرے گا تو یہ نعمتیں اس قبر تک پہنچا کر واپس ان لوگوں کے پاس آجائیں گی جو انہیں سینت سینت کر رکھیں گے اور وہ گندگی میں بدلتی فنا ہوتی جائیں گی یا پھر ان کی قسمت اچھی ہوئی تو جو کام یہ جانے والا نہیں کر سکا وہ کر گزریں گے اور انھیں آگے روانہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے دنیا کی اکثر نعمتیں اسی دنیا میں گندگی میں بدلتی رہتی ہیں اور جو نہیں بدلتیں وہ تپ کر انگارہ بنتی رہتی ہیں ، اسی کو جلا ڈالتی ہیں ،وہ ان سے چمٹا رہتا ہے ۔رسول اللہﷺ نے ہر موقع پر اپنی امت کو کامیابی کے ان سنہرے اصولوں سے آگاہ کیا اور بہترین تربیت فرمائی۔ جب فاقوں میں زندگی گزار کر ایثار کرنے والے انصار بحرین سے مال آجانے کی خبر سن کر فاقے اور احتیاج کی شدت سے بچنے کی امید لے کر آپ کی خدمت میں آبیٹھے تو آپ نے انھیں اس مال میں سے اپنے حصے کی نوید بھی عطا کی اور اس سے کروڑ زیادہ قیمتی اس حقیقت سے آگاہ کیا کہ فاقے میں جو امتحان ہوتا ہے وہ اس امتحان سے بہت آسان ہے جو مال کی فراوانی کے ذریعہ سے ہوتا ہے وہی اہل ایمان جو فاقوں کے عالم میں ایثار اور مواسات کے راستے پر چل رہے ہیں مال آجانے کے بعد ان میں سے بہت لوگ دنیا داری میں مقابلے کا شکار ہو جائیں گے ،ایثار کے بجائے ایک دوسرے سے منہ موڑ لیں گے اور مواسات کے بجائے باہمی حسد اور بغض کا شکار ہو جائیں گے۔آپ نے اس امتحان میں سرخرو ہونے کا نسخہ یہ بتایا کہ دنیا اور مال کے معاملے میں اس کی طرف دیکھنے کی بجائے جو تم سے اوپر ہے،اس کی طرف دیکھنا جو تم سے کم تر ہے اور اپنی حالت کو یاد رکھنا جو دنیا کی نعمتیں ملنے سے پہلے تھی اور یاد ر کھنا کہ تم خود اپنی خوبصورت شکل و صورت ، صحت و عافیت ،سننے ، بولنے ،دیکھنے کی صلاحیت اور مال و دولت خود بنا کر ساتھ نہیں لائے ، نہ تمہارے پاس ایسا کرنے کی طاقت ہے یہ سب کچھ تمھیں دینے والے نے دیا ہے یہ اسی کے کام آئے گا جس نے آنکھوں سے دیکھنے کے ساتھ دل سے دیکھنے کی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا۔ دینے والے کا احسان یاد رکھا ، اس کے نام پر دینے کو بوجھ نہ سمجھا۔ رسول اللہ ﷺ نے کسی سابقہ امت کے تین آدمیوں کا قصہ سنا کر اپنی امت کو منزل کا پتہ بتایا اور وہاں تک پہنچانے والے راستے پر لا کھڑا کیا ۔وہ اپنے نصیب کو روئے جو آپ کے بتائے ہوئے راستے کو چھوڑ کر دشمن کے پیچھے چل پڑ۔ جنھوں نے آپ ﷺکے راستے کو نہ چھوڑا وہ حضرت سعد بن ابی وقاص جیسے ہیں انھوں نے یاد رکھا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا :اللہ اپنے اس بندے سے محبت رکھتا ہے جو متقی ہو ،غنی اور گم نام و گوشہ نشین ہو ۔وہ عتبہ بن غزوان جیسے تھے جو فقرو فاقہ کے عالم میں رسول اللہ ﷺ کی رفاقت میں گزاری ہوئی زندگی کی لذتوں کو بھلا نہ پائے تھے اور دوسروں کی بھی یہی راستہ دکھاتے رہتے تھے ۔حضرت ابوہریرہ اور حضرت انس نے بھی امت کے سامنے اس سبق کو دہرایا جو رسول اللہ ﷺ نے ان لوگوں کے انجام کے حوالے سے لکھایا تھا جو دنیا کے فریب میں آکر اپنے رب کو بھلا دیتے ہیں اور اس سے تعلق توڑ لیتے ہیں۔حضرت انس ،ابوہریرہ،نعمان بن بشیر اور سب سے بڑھ کر ام المومنین حضرت عائشہ ؓ نے کھول کھول کر بتایا کہ رسول اللہ ﷺ امت کو دیے ہوئے سبق پر خود کس طرح عمل فرماتے تھے رزق تک کے معاملے میں آپ کی دعا ہی یہ تھی ’’ کہ الے اللہ آل محمد کا رزق زندگی بر قرار رکھنے جتنا کر دے ‘‘اور یہ زندگی اس طرح برقرار رہتی ہے کہ مہینوں چولہا نہ جلتا تھا ساراگھر کبھی مسلسل وہ راتیں جو کی روٹی پیٹ بھر کے نہ کھاتا تھا ۔ بہت خوش حالی میں میں بھی مسلسل تین راتوں سے زیادہ گندم کی روٹی نہ کھائی تھی گزر ان دو چیزوں پر تھی کھجور اور پانی پر، بلکہ جب آپ کے گھر والوں کو یہ دونوں چیزیں پیٹ بھر کر ملنے لگیں تو آپ دنیا چھوڑ کر آگے روانہ ہوئے۔
یہاں کی زندگی میں تو ردی کھجور بھی اتنی میسر نہ تھی کہ پیٹ بھر جاتا،آپ کے تربیت یافتہ صحابہ مکھن اور ایک سے زیادہ قسم کی کھجوروں کو تعیش خیال کرتے تھے اور جس گھر میں بیوی کے ساتھ کوئی خدمت گزار بھی میسر ہوتا تو اسے بادشاہ قرار دیتے تھے فقیری میں فائدہ یہ تھا کہ فقرا،مسلمان اغنیاء سے چالیس سال پہلے جنت میں جا بستے ہیں رسول اللہ ﷺ نے دنیا کی لذتو ں میں غرق ہو کر عذاب کا شکار ہونے والوں کے کنویں کے پانی سے گندھا ہوا آٹا بھی اپنے ساتھیوں کو استعمال نہ کرنے دیا اور سواری کے اونٹوں کے آگے ڈال دیا اور یہ نکتہ سکھایا کہ سوچو جو شخص اپنی زندگی ہی ثمود والوں کی طرح دینا کی لذتوں میں غرق ہو کر گزار دے گا وہ کس طرح اللہ کے غضب کا شکار ہوگا۔
اس کے بعد امام مسلم نے وہ احادیث بیان کیں جن میں سکھایا گیاکہ اپنے مال کے ذریعے سے اللہ کی رضا اور اس کا قرب کیسے حاصل ہو سکتا ہے ۔بیوہ عورتوں،مسکینوں اور یتیموں کی خبر گیری کا کیا انعام ملتا ہے ،مسجدیں بنانے اور مسافروں کا خیال رکھنے کا اجر کیا ہے ساتھ ہی وہ احادیث بیان کیں جن میں بتایا کیا ہے کہ یہ اچھے کام ضائع کس وجہ سے ہوتے ہیں بلکہ برے اور قابل سزا ہو جاتے ہیں ۔ریاکاری کیا ہے زبان کو بے احتیاطی سے استعمال کرنے پر کیا تباہی آتی ہے دوسروں کو اچھی تلقین کرنے اور خود عمل نہ کرنے کا نتیجہ کیا ہوتا ہے ،تکبر کا شکار ہو کر اپنے گناہوں کا اشتہار لگانے والا کس انجام کو پہنچا ہے ، اللہ کی رضا کے لیے چھوٹے چھوٹے کام کرنے پر کتنے بڑے انعامات مل سکتے ہیں اس کے بر عکس جس کی فطرت مسخ ہو جائے ،بعید نہیں کہ اس کی خلقت بھی مسخ ہو جائے ،اسے انسان سے تبدیل کر کے کوئی حقیر جانور بنا دیا جائے ۔ انسان خود بھی تکبر سے بچے،دوسروں کو بھی تکبر کا نشانہ نہ بننے دے۔ ہر بڑے چھوٹے کا حق ادا کرے فرامین رسول ﷺ پر مشتمل عمل و حکمت کا یہ خزانہ انسانیت کی ہدایت اور فلاح کا ضامن ہے اس کا صحیح تحفظ بھی عظیم اجر کا سبب ہے ۔ اس کے بعد ان لوگوں کا ذکر ہے جنھیں پغمبروں کی تعلیمات اور سچی ہدایت کی حقیقی قدر معلوم تھی۔وہ زندہ آگ میں جل گئے اور ہدایت سے دستبردار نہ ہوئے۔
پھر امام مسلم نے حضرت ابویسر اور حضرت جابر کی زبانی اس زندگی کے نمونے پیش کیے جو رسول اللہ ﷺ کی رفاقت میں بسر ہوئی ،پھر رسول اللہ ﷺ کی حیات مبارکہ کی جھلکیاں، آپ کی سکھائی ہوئی حکمت کے نمونے ،آپ کی دنیا سے بے رغبتی اللہ کی راہ میں مستعدی اور آپ کے بے کنار فیض اور آپ کی عظیم ترین برکتوں اور اس زندگی اور اس کے بعد امت کے ہر فرد سے آپ کی یہ جھلکیاں اور زندگی کے ہر مرحلے حتی کہ اللہ کی راہ میں ہجرت کے ہر موڑ پر آپ کے طر عمل اور رویے کے جمال انسان کے دل کو موم بنانے کا سامان ہے آپ کی سیرت کا ہر نقش آپ کے ساتھ اہل ایمان کی محبت کو فروزاں تر کرنے کا یقینی ذریعہ ہے ۔
حفص بن غیاث نے سلیمان تیمی سے اور انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: نبی ﷺ کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپﷺ نے ایک آدمی کو چھینک کی دعا نہ دی۔ آپﷺ نے جس کو چھینک کی دعا نہ دی تھی اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپﷺ نے اس پر اسے دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپﷺ نے مجھے اس پر دعا نہ دی آپ ﷺ نے فرمایا: ’’اس نے الحمد للہ کہا تھا اور تم نے الحمد للہ نہیں کیا۔‘‘
حدیث حاشیہ:
فائدہ:
چھینک جسم سے ناپسندیدہ مواد کے ازالے کے لئے آتی ہے، اس لئے اس پر الحمدللہ کہنا مسنون ہے۔ دوسرے لوگوں کی طرف سے اپنے بھائی کے لیے یہ دعا ہونی چاہیے: (يرحمك الله) ’’اللہ تعالی تم پر رحم فرمائے اور ہر نقصان دہ چیزسے تمہیں نجات دے۔‘‘ اس کے بعد چھینک مارنے والے کی طرف سے ان کے شکریے کے طور پر ان کی مزید ہدایت اور جسمانی اور روحانی طور پر ان کی بھی حالت کی درستگی کی دعا دینا باہمی اخلاص اور خیر خواہی کا تقاضا ہے، لہذا جہاں چھینک مارنے والا یوں کہے: (يهديكم الله ويصلح بالكم) ’’اللہ تعالی تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کرے‘‘ (صحیح البخاري:6224) اکثر علماء کے نزدیک چھینک کے جواب میں دعا دینا فرض کفایہ ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو آدمیوں کو چھینک آئی تو آپ ﷺ نے ان میں سے ایک کو خیر و برکت کی دعا دی اور دوسرے کے لیے خیروبرکت کی دعا نہ کی تو جس کو آپ نے دعا نہ دی تھی، اس نے کہا: فلاں کو چھینک آئی تو آپ نے اس کو دعا دی اور مجھے چھینک آئی تو آپ نے مجھے دعا نہ دی، آپ ﷺ نے فرمایا، ’’اس نے اللہ کی حمد کی اورتونے اللہ کی حمد نہیں کی (یعنی الحمد للہ نہیں کہا) ‘‘
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
چھینک آنے سے دماغ کے فضلات خارج ہوتے ہیں،جس سے انسان کا دماغ ہلکا ہوجاتا ہے اور اس کا جسم راحت و سکون محسوس کرتا ہے، اس لیے اس پر اللہ کی حمد اور اس کا شکر بجالاتے ہوئے، الحمدللہِ کہنا چاہیے اور سننے والے کو اس کی خیروبرکت کی دعا دیتے ہوئے، يَرحَمُكَ الله کہنا چاہیے،اگر چھینکنے والا اَلحَمدُلِلّٰه نہیں کہتا، تو اس کو دعائے خیر دینا ضروری نہیں ہے۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Anas bin Malik (RA) reported that two persons sneezed in the presence of Allah's Messenger (ﷺ) . He (the Messenger of Allah) (ﷺ) invoked mercy for one, and did not invoke for the other. The one for whom he had not prayed said: So and so sneezed and you said: May Allah have mercy upon you. I also sneezed but you did not utter these words for me. Thereupon he (the Holy Prophet) said: That person praised Allah, and you did not praise Allah.