باب: بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف قبلے کی تبدیلی
)
Muslim:
The Book of Mosques and Places of Prayer
(Chapter: Changing the qiblah from Al-Quds (Jerusalem) to the Ka`bah)
مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)
ترجمۃ الباب:
527.
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے، پھر یہ آیت: ’’ہم آپﷺ کا چہرہ آسمان کی طرف پھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں، ہم ضرور آپﷺ کا رخ اس قبلے کی طرف پھیر دیں گے جسے آپﷺ پسند کرتے ہیں، لہٰذا آپﷺ اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیجئے۔‘‘بنو سلمہ کا ایک آدمی (عباد بن بشر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) گزرا، (اس وقت) لوگ (مسجد قباء میں) صبح کی نماز میں رکوع کر رہے تھے اور ایک رکعت اس سے پہلے پڑھ چکے تھے، اس نے آواز دی: سنو! قبلہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ چنانچہ وہ جس حالت میں تھے اسی میں (رکوع ہی کے عالم میں) قبلے کی طرف پھر گئے۔
امام مسلم کتاب الصلاۃ میں اذان اقامت اور بنیادی ارکانِ صلاۃ کے حوالے سے روایات لائے ہیں۔ مساجد اور نماز سے متعلقہ ایسے مسائل جو براہ راست ارکانِ نماز کی ادائیگی کا حصہ نہیں نماز سے متعلق ہیں انھیں امام مسلم نے کتاب المساجد میں ذکر کیا ہے مثلاً:قبلۂ اول اور اس کی تبدیلی نماز کے دوران میں بچوں کو اٹھانا‘ضروری حرکات جن کی اجازت ہے نماز میں سجدے کی جگہ کو صاف یا برابر کرنا ‘ کھانے کی موجودگی میں نماز پڑھنا‘بدبو دار چیزیں کھا کر آنا‘وقار سے چلتے ہوئے نماز کے لیے آنا‘بعض دعائیں جو مستحب ہیں حتی کہ اوقات نماز کو بھی امام مسلم نے کتاب المساجد میں صحیح احادیث کے ذریعے سے واضح کیا ہے۔ یہ ایک مفصل اور جامع حصہ ہے جو انتہائی ضروری عنوانات پر مشتمل ہے اور کتاب الصلاۃ سے زیادہ طویل ہے۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھا کرتے تھے، پھر یہ آیت: ’’ہم آپﷺ کا چہرہ آسمان کی طرف پھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں، ہم ضرور آپﷺ کا رخ اس قبلے کی طرف پھیر دیں گے جسے آپﷺ پسند کرتے ہیں، لہٰذا آپﷺ اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیجئے۔‘‘بنو سلمہ کا ایک آدمی (عباد بن بشر رضی اللہ تعالیٰ عنہ) گزرا، (اس وقت) لوگ (مسجد قباء میں) صبح کی نماز میں رکوع کر رہے تھے اور ایک رکعت اس سے پہلے پڑھ چکے تھے، اس نے آواز دی: سنو! قبلہ تبدیل کیا جا چکا ہے۔ چنانچہ وہ جس حالت میں تھے اسی میں (رکوع ہی کے عالم میں) قبلے کی طرف پھر گئے۔
حدیث حاشیہ:
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے تھے، پھر یہ آیت اتری: ہم آپﷺ کا چہرہ آسمان کی طرف پھرتا ہوا دیکھ رہے ہیں تو ہم ضرورآپﷺ کا رخ اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے، جسے آپﷺ پسند کرتے ہیں ( یا وہ قبلہ آپﷺ کی تولیت میں دے دیں گے) آپﷺ اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف پھیر لیجیئے۔ (بقرة آیت :۱۴۴) بنو سلمہ کا ایک آدمی گزرا اور لوگ صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اور وہ ایک رکعت پڑھ چکے تھے تو اس نے آواز دی خبردار! قبلہ تبدیل کیا جا چکا ہے تو وہ جس حالت میں تھے، اسی حالت میں قبلہ کی طرف پھر گئے۔
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ میں نماز اس طرح پڑھا کرتے تھے کہ آپﷺ کا رخ بیت اللہ اور بیت المقدس دونوں کی طرف ہوتا تھا ہجرت کے بعد یہ صورت ممکن نہ رہی کیونکہ مدینہ منورہ سے بیت المقدس شمال کی طرف ہے اور مکہ مکرمہ جنوب کی طرف اس لیے اگر بیت المقدس کی طرف رخ کریں تو بیت اللہ کی طرف پشت ہو گی یہود کو مانوس اور قریب کرنے کے لیے رخ بیت المقدس کی طرف رکھا گیا لیکن انھوں نے اس کو قریب آنے کے بجائے الٹا مخالفت کا ذریعہ بنا لیا کہ محمدﷺ ہماری مخالفت کرتا ہے لیکن نماز میں رخ ہمارے قبلہ کی طرف کرتا ہے اور مشرکین مکہ بھی اعتراض کرتے تھے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ملت ابراہیمی کا دعویدار ہے لیکن نماز میں رخ ان کے تعمیر کردہ گھر اور قبلہ کی طرف نہیں کرتا اس لیے آپﷺ کی دلی آرزو اور خواہش یہی تھی کہ آپﷺ بیت اللہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھیں ہجرت کے سولہ یا سترہ ماہ بعد 15 رجب 2 ہجری کو آپﷺ کو بیت اللہ کی طرف رخ کرنے کا حکم دیا گیا ربیع الاول اور رجب 2 ہجری کو ایک شمار کر لیں تو مدت سولہ ماہ ہو گی مگر الگ الگ شمار کر لیں تو مدت سترہ ماہ ہو گی (2) آپ صلی اللہ علیہ وسلم بشربن براء بن معرور رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی وفات کے موقع پر ان کی والدہ کے پاس تعزیت کے لیے تشریف لائے تھے ان کا گھر بنو سلمہ میں تھا ظہر کا وقت وہیں ہو گیا تو آپﷺ نے بنو سلمہ کی مسجد میں ظہر کی نماز ادا کی جب آپﷺ دو رکعتیں ادا کر چکے تو قبلہ نماز ہی میں تبدیل ہو گیا اور آپﷺ آگے سے صفوں کے پیچھے آ گئے اور نماز مکمل کی اس لیے بنو سلمہ کی مسجد کو مسجد (ذِی الْقِبْلَتَیْنِ) کا نام دیا جاتا ہے کیونکہ اس میں ایک ہی نماز دو قبلوں کی طرف رخ کر کے پڑھی گئی ہے اور سب سے پہلے مکمل نماز بیت اللہ کی طرف رخ کر کے مسجد نبوی میں عصر کی نماز پڑھی گئی۔ (3) حضرت عباد بن بشر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عصر کی نماز آپﷺ کے ساتھ بیت اللہ کی طرف رخ کر کے پڑھ کر گئے تو راستہ میں بنو حارثہ کی مسجد سے گزرے وہ بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے حضرت عباد رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بتانے پر وہ نماز ہی میں بیت اللہ کی طرف پھر گئے اور حضرت عباد رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا کوئی اور صحابی قباء میں عمرو بن عوف کی مسجد میں صبح کی نماز میں ایک رکعت ہو جانے کے بعد پہنچے اور ان کو قبلہ کی تبدیلی سے آگاہ کیا تو انھوں نے بھی نماز ہی میں اپنا رخ تبدیل کر لیا۔ (4) جب تک انسان کو کسی شرعی حکم کا علم نہ ہو وہ اس کا مکلف نہیں ہو گا اہل قباء کو قبلہ کی تبدیلی کا علم صبح کی نماز میں ہوا اس لیے عصر، مغرب اور عشاء کی نماز انھوں نے بیت المقدس کی طرف رخ کر کے پڑھی اور آپﷺ نے ان کو کچھ نہیں کہا۔ (5) ایک آدمی اگر قابل اعتماد ہو تو اس کی بات پر عمل کیا جائے گا بنو حارثہ اور بنو عمرو بن عوف نے صرف ایک آدمی کی خبر پر قطعی اور یقینی قبلہ کی طرف سے رخ دوسرے قبلہ کی طرف کر لیا، کیونکہ قبلہ کی تبدیلی کی آپﷺ کی خواہش سے وہ آگاہ تھے اس لیے اس قرینہ کی بنا پر ایک آدمی کی خبر نے یقین کا فائدہ دیا۔
ترجمۃ الباب:
حدیث ترجمہ:
Anas reported: The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray towards Bait-ul-Maqdis, that it was revealed (to him):" Indeed We see the turning of the face to heaven, wherefore We shall assuredly cause thee to turn towards Qibla which shall please thee. So turn thy face towards the sacred Mosque (Ka’bah)" (ii. 144). A person from Banu Salama was going; (he found the people) in ruk'u (while) praying the dawn prayer and they had said one rak'ah. He said in a loud voice: Listen! the Qibla has been changed and they turned towards (the new) Qibla (Ka’bah) in that very state.