تشریح:
بارش کے لیے دعا کے مختلف طریقے ہیں جن کا ذکر پہلے ہو چکا ہے۔ اس کے لیے نماز جمعہ پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے، الگ سے نماز کا اہتمام ضروری نہیں۔ ہاں! اگر باہر میدان میں جائیں تو پھر الگ نماز کا اہتمام ضروری ہے۔ بہرحال یہ حدیث ان لوگوں کی دلیل نہیں بن سکتی جو استسقاء کے لیے نماز کی مشروعیت کے قائل نہیں۔ (فتح الباری:665/2)