تشریح:
(1) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒ شرح تراجم بخاری میں لکھتے ہیں کہ کثرت باراں کے وقت جامع اور پرحکمت الفاظ سے دعا کرنی چاہیے کیونکہ بارش اللہ کی رحمت ہے، اسے مطلق طور پر روک دینے کی دعا کرنا مناسب نہیں۔ مناسب یہ ہے کہ اس کے منافع حاصل کرنے کے لیے اور اس کے نقصان سے بچنے کے لیے دعا کی جائے۔
(2) امام بخاری ؒ نے اس عنوان کے تحت ایسے حالات میں دعا کا ادب بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے فرمائے ہوئے الفاظ سے دعا کی جائے، نیز ایسے حالات میں نماز کے اہتمام اور چادر پلٹنے کی ضرورت نہیں۔