تشریح:
(1) عام حالات میں غلام آزاد کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے، لیکن گرہن کے وقت اس کا اہتمام کرنا خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ ایک روایت میں ہے کہ ہمیں گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا جاتا تھا۔ (صحیح البخاري، العتق، حدیث:2520) (2) جس انسان میں غلام آزاد کرنے کی ہمت نہ ہو اسے چاہیے کہ اس عام حدیث پر عمل کرے جس میں ہے: ’’آگ سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی صدقہ کرنا پڑے۔‘‘ (صحیح البخاري، الزکاة، حدیث:1413، وصحیح مسلم، الزکاة، حدیث:2347(1016)) بہرحال ایسے حالات میں صدقہ و خیرات کرنا ایک پسندیدہ عمل ہے۔