تشریح:
سواری پر صرف نفل ادا کیے جا سکتے ہیں۔ رکوع و سجود اشارے سے ادا کیے جائیں گے۔ ابن دقیق العید ؒ نے کہا ہے کہ حدیث میں رکوع اور سجود کے متعلق مطلق طور پر اشارہ کرنے کا ذکر ہے، لیکن فقہاء نے لکھا ہے کہ سجدہ کرتے وقت کچھ زیادہ جھکاؤ کے ساتھ اشارہ کیا جائے تاکہ بدل، اصل کے مطابق ہو، لیکن حدیث میں اس طرح کی کوئی وضاحت نہیں۔ (فتح الباري:742/2) ابن دقیق العید ؒ کی یہ بات محل نظر ہے، کیونکہ امام ترمذی نے حضرت جابر ؓ سے اس کی صراحت کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب سواری پر نماز پڑھتے تو سجدہ کرتے وقت کچھ زیادہ جھکتے۔ (جامع الترمذي، الصلاه، حدیث:351)