تشریح:
(1) اس سے معلوم ہوا کہ ضرورت مند لوگوں کی حاجت پوری کرنے یا ان کے لیے کوشش و سفارش کرنے میں بہت ثواب ہے۔ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ کرام ؓ کو سفارش کرنے کی رغبت دلاتے تاکہ انہیں ثواب میں شریک کیا جائے، اگرچہ سفارش کا قبول کرنا ضروری نہیں ہوتا، کیونکہ ہوتا وہی ہے جو اللہ کا فیصلہ ہوتا ہے، تاہم سفارش کرنے سے ثواب ضرور مل جاتا ہے۔ (2) ابن بطال نے کہا ہے کہ سفارش کرنے سے مطلق طور پر ثواب مل جاتا ہے، اگرچہ ضرورت مند کی ضرورت پوری نہ ہو، لہذا اچھے کام کی سفارش کرنے سے مفت میں ثواب مل جاتا ہے۔ (فتح الباريـ378/3)