تشریح:
(1) بیوی کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر مال میں تصرف کرے۔ عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ بیوی گھر کی اشیاء میں شوہر کی اجازت سے تصرف کرتی ہے جس سے اس کا شوہر خوش ہوتا ہے۔ (2) فساد کی دو صورتیں ہیں: ٭ شوہر کی اجازت کے بغیر تصرف کرے۔ ٭ اشیاء میں تصرف سے شوہر خوش نہ ہو۔ پھر بیوی اور خادم میں فرق یہ ہے کہ بیوی کا شوہر کے مال میں کچھ نہ کچھ حق ہوتا ہے، کیونکہ وہ گھر کے مال و متاع کی نگران ہے، اس لیے جائز ہے کہ وہ اسراف اور بگاڑ کے بغیر صدقہ کرے، لیکن نوکر اپنے مالک کے سامان میں تصرف کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتا، اس لیے اسے صدقہ کرنے کے لیے اجازت لینا ضروری ہے۔ امام بخاری ؒ نے اسی لیے بحکم آقا کے الفاظ ذکر کیے ہیں۔ (فتح الباري:382/3)