تشریح:
صحیح مسلم میں ہے کہ غلام میں صدقہ فطر کے علاوہ اور کوئی زکاۃ نہیں۔ (صحیح مسلم، الزکاة، حدیث:2276(982)) اس کا مطلب یہ ہے کہ صحیح بخاری کی مطلق روایت کو صدقہ فطر کی روایت سے مقید کرنا ہو گا، اسی طرح اگر غلام تجارت کے لیے ہوں اور ان سے حاصل شدہ آمدنی اگر جمع ہو جائے اور سال گزر جائے تو دیگر اموال تجارت کی طرح ان کی بھی زکاۃ دی جائے گی، نیز زکاۃ دیتے وقت ان غلاموں کی بھی قیمت لگا کر آمدنی میں جمع کر کے پھر اڑھائی فیصد کے حساب سے زکاۃ دینی ہو گی۔ واللہ أعلم