تشریح:
(1) اس حدیث میں رسول اللہ ﷺ نے بڑے بلیغ انداز میں دوسروں سے سوال کرنے کی مذمت فرمائی ہے، یعنی لکڑیاں جمع کرنے میں جو اسے عار لاحق ہو گی وہ اس ذلت و رسوائی سے کہیں بہتر ہے جو دنیوی مال و متاع کے لیے سوال کرنے سے لاحق ہو گی۔ (2) اس حدیث کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے محنت کر کے کمانے والے کے متعلق کس قدر محبت کا اظہار فرمایا ہے کہ اس کی خوبی پر اللہ تعالیٰ نے قسم اٹھائی ہے، اس بنا پر جو لوگ محض نکمے بن کر بیٹھے رہتے ہیں اور دوسروں کے دست نگر بنتے ہیں، ایسے لوگ اللہ کے ہاں انتہائی ناپسندیدہ ہیں۔