موضوعات
قسم الحديث (القائل): موقوف ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی
صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ التَّمَتُّعِ وَالإِقْرَانِ وَالإِفْرَادِ بِالحَجِّ، وَفَسْخِ الحَجِّ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ)
حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
1586 . حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ اخْتَلَفَ عَلِيٌّ وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا وَهُمَا بِعُسْفَانَ فِي الْمُتْعَةِ فَقَالَ عَلِيٌّ مَا تُرِيدُ إِلَّا أَنْ تَنْهَى عَنْ أَمْرٍ فَعَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا رَأَى ذَلِكَ عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا
صحیح بخاری:
کتاب: حج کے مسائل کا بیان
باب: حج میں تمتع، قران اور افراد کا بیان اور جس کے ساتھ ہدی نہ ہو، اسے حج فسخ کر کے عمرہ بنا دینے کی اجازت ہے۔
)مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)
1586. حضرت سعید بن مسیب سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ حضرت عثمان ؓ اور علی ؓ کامقام عسفان میں حج تمتع کے متعلق اختلاف ہوا تو حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ آپ اس کام سے منع کرنا چاہتے ہیں جسے نبی کریم ﷺ نے کیا ہے۔ (حضرت عثمان ؓ نے فرمایا: مجھے اپنے حال پر چھوڑ دیجیے۔ ) جب حضرت علی ؓ نے یہ دیکھا تو انھوں نے حج اور عمرے دونوں کا ایک ساتھ احرام باندھا۔