تشریح:
(1) اللہ تعالیٰ نے مکہ مکرمہ کو اس کی عزت و حرمت کی وجہ سے قابل احترام ٹھہرایا ہے۔ مکہ اور حرم مکہ کے ایک جیسے احکام ہیں۔ حرم مکی مدینہ کی طرف تین میل، یمن و عراق کی طرف سات میل اور جدہ کی طرف دس میل ہے۔ اس حدیث کے دیگر احکام و مسائل ہم حدیث: 1834 کے تحت بیان کریں گے۔ إن شاءاللہ۔ (2) بہرحال اس حدیث سے حرم مکی کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔ اسی حرم کی فضیلت کا تقاضا ہے کہ جس نے بیت اللہ کا حج یا عمرہ کرنا ہو وہ فقیرانہ لباس میں آئے اور اس شاہی دربار میں حاضری دے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ کے ذریعے سے اسے حرم قرار دیا ہے۔