قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الذَّبْحِ قَبْلَ الحَلْقِ)

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

1722. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رَجُلٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زُرْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ حَلَقْتُ قَبْلَ أَنْ أَذْبَحَ قَالَ لَا حَرَجَ قَالَ ذَبَحْتُ قَبْلَ أَنْ أَرْمِيَ قَالَ لَا حَرَجَ وَقَالَ عَبْدُ الرَّحِيمِ الرَّازِيُّ عَنْ ابْنِ خُثَيْمٍ أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنِي ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ عَفَّانُ أُرَاهُ عَنْ وُهَيْبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ خُثَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ حَمَّادٌ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ وَعَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ عَنْ عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

مترجم:

1722.

حضرت ابن عباس  ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے کہا: ایک آدمی نے نبی ﷺ سے عرض کی کہ میں نے رمی سے پہلے طواف زیارت کر لیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ پھر اس نے کہا: میں نے قربانی دینے سے قبل سر منڈوادیاہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘ اس نے پھر عرض کیا کہ میں نے رمی کرنے سے پہلے اپنی قربانی ذبح کردی ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’کوئی حرج نہیں۔‘‘  عبد الرحیم رازی نے ابن خثیم سے، انھوں نے حضرت عطاء سے، انھوں نے حضرت عطاء سے، انھوں نے ابن عباس ؓ سے، انھوں نے نبی ﷺ سے اس روایت کو بیان کیا ہے۔ قاسم بن یحییٰ نے کہا: مجھے ابن خثیم نے حضرت عطاء سے اور انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے، انھوں نے نبی ﷺ سے اسے بیان کیا۔ عفان نے کہا: مجھے وہیب نے ابن خثیم سے، انھوں نے سعید بن جبیر سے، انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے یہ روایت بیان کی۔ حماد نے قیس بن سعد اور عباد بن منصور سے، انھوں نے عطاء سے، انھوں نے حضرت جابر  ؓ سے اور انھوں نے نبی ﷺ سے یہ روایت بیان کی۔