تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ موزے پہننے کی اس وقت اجازت ہے جب اسے جوتا نہ ملے۔ عدم وجدان سے مراد یہ ہے کہ ان کے حاصل کرنے پر قدرت نہ ہو۔ اس کی تین صورتیں ہیں: ان کا نہ ملنا، قیمت کا نہ ہونا اور قیمت کا گراں ہونا۔ ایسے حالات میں موزے پہنے جا سکتے ہیں لیکن یہ اجازت مشروط ہے کہ انہیں کاٹ کر ٹخنوں سے نیچے کر لیا جائے۔ پہلی حدیث میں انہیں کاٹنے کا ذکر نہیں ہے۔ اس اطلاق کو دوسری حدیث سے مقید کیا جائے گا جبکہ بعض ائمہ انہیں کاٹنا ضروری خیال نہیں کرتے۔ واللہ أعلم